افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑمیں اشیاء کی اسمگلنگ، مارکیٹیں بھارتی اشیاء سے بھر گئیں،حاجی ندیم الرحمان
اسمگلنگ کے باعث کاجو، بادام، چھالیہ،کھوپرا،سفید ،کالی مرچ،لونگ کے درآمدکنندگان کو کروڑوں کانقصان ہورہاہے،چیئرمین پی کے ایم اے وزیراعظم عمران خان اسمگلنگ کی روک تھام کے اقداما ت کریں، آرڈی،ٹیکسوں میں کمی کی جائے،پاکستان کریان مرچنٹس ایسوسی ایشن کی اپیل
جمعہ 6 دسمبر 2019 23:44
(جاری ہے)
یہ اشیاء کئی ماہ سے درآمد نہیں کی جارہیں اس کے باوجود مارکیٹوں میں یہ اشیاء باآسانی دستیاب ہیں اسمگلرز درآمدی لاگت سے بھی کم قیمت پر مال فروخت کررہے ہیں جس کے نتیجے میں ایک جانب درآمدکنندگان کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہاہے تو دوسری طرف قومی خزانے کو بھی ریونیو کی مد میں خطیر نقصانات کا سامناہے۔
چیئرمین پی کے ایم اے نے یہ نشاندہی بھی کی کہ حکومت نے بھارت کے ساتھ تجارت بند کی ہوئی ہے اس کے باوجود مارکیٹیں اسمگل شدہ بھارتی اشیاء سے بھری پڑی ہیں جبکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈکی آڑ میں بھی بغیر کوئی ٹیکس اداکیے بغیراسمگل شدہ اشیاء کراچی سمیت ملک بھرکی مارکیٹوں میں بلاخوف وخطر سپلائی کی جارہی ہیں جو ملک میں جاری معاشی بحران کو مزید بڑھانے کی اہم وجہ ہے۔ حاجی ندیم الرحمان نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ وہ ذاتی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسمگلنگ کی روک تھام کے مؤثر اقدامات کی ہدایت کریں اور ملکی طلب کو پورا کرنے کے لیے قانونی طور پر درآمدات پر ریگولیٹری ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں کمی کریں تاکہ وہ اشیاء جن کی پیداوار ملک میں نہیں ہوتی یا بہت کم ہے ملکی طلب کو پورا کرنے کے لیے مناسب لاگت کے ساتھ درآمد کی جاسکیں اور عوام کو مناسب داموں یہ اشیاء میسر آسکیں۔اس اقدام سے حکومت کو خطیر ریونیو ملے گااور اسمگلنگ کی بھی حوصلہ شکنی ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.