آصف علی زرداری کی بھی بیرون ملک جانے کی تیاریاں

آصف علی زرداری بھی علاج کے لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں: سینئر صحافی رانا عظیم

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعہ 6 دسمبر 2019 22:06

آصف علی زرداری کی بھی بیرون ملک جانے کی تیاریاں
اسلام آباد : (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 06 دسمبر2019) : سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری بھی علاج کے لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہو ئے سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ ایسے لگتا ہے جیسے سابق صدر آصف علی زرداری بھی علاج کے لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔ انکا مزید کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف علی زرداری کی ضمانت کے لیے درخواست دائر کر نے کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنماوں میں بہت زیادہ تبدیلی آئی ہے ۔

انھوں نے بہت خاموشی اختیار کر لی ہے ۔ سابق صدر کے وکیل کا موقف ہے کہ آصف زرداری کا علاج انکے ذاتی معالج سے کرایا جائے ۔ان  سب باتوں سے لگتا ہے کہ آصف علی زرداری بھی علاج کے لیے ملک سے باہر جائینگے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجرم نواز شریف اگر باہر علاج کیلئے جا سکتے ہیں تو ملزم آصف زرداری کو بھی باہر علاج کرانے کا پورا حق حاصل ہے۔

یہ لوگ چیئرمین سینیٹ تبدیل نہیں کرسکے،وزیراعظم کیسے تبدیل کریں گی جن کے گھر سی14ووٹ کم آئے ہوں وہ تبدیلی خاک لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاتھا۔ شیخ رشید نے لاہور واہگہ شٹل ٹرین 14 دسمبر سے چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت ریلوے کی ترقی کیلئے کوشاں ہے،انہوں نے کہا تھاکہ تاریخ میں پہلی بار ریلوے مسافر میں اضافہ ہوا ہے ،پاکستان میں مسافرٹرینیں منافع میں جارہی ہیں،میں نے 4آنے خرچ نہیں کیے اورریلوے کو نفع دیاہے۔

شیخ رشید نے کہا تھا کہ اگر مجرم نواز شریف باہر جاسکتا ہے تو ملزم آصف زرداری کو بھی حق حاصل ہے، فضل الرحمان تین سال بعد والے دسمبر کی بات کر رہے ہیں، سال بھی بتائیں،دسمبر2019فضل الرحمان کے دیکھتے دیکھتے گزر جائیگا اورجس کو شوق ہے وہ تحریک عدم اعتماد لے آئے ۔وزیر ریلوے نے کہاتھا کہ آپ مطالبہ کرتے ہیں الیکشن کمیشن شفاف ہونا چاہیے توپھر کیوں اپنی پسند کا جج لگواتے ہیں، اتفاق رائے سے الیکشن کمشنر لگوایاپھر 2018الیکشن کے نتائج کیوں نہ تسلیم کیے گئی ہمیں من پسند نہیں،اچھا جج لگانا چاہیے۔