والدین نے بیٹی کو سزا دینے کے لیے دوہفتوں کے لیے اس کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ سنبھال لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 6 دسمبر 2019 23:54

والدین نے بیٹی کو سزا دینے کے لیے دوہفتوں کے لیے اس کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ..

جب اُن کی 15 سالہ بیٹی اصولوں کو توڑتے ہوئے  رات کو چپکے سے گھر سے باہر لڑکوں کی پارٹی میں چلی  گئی  تو والدین نے اپنی بیٹی کو دو میں سے ایک چیز کا انتخاب کرنے کا کہا۔ والدین نے شرط رکھی کہ  بیٹی اپنا فون ایک ماہ کے لیے والدین کے حوالے کرے  یا  دو ہفتوں کےلیے والدین کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ تک رسائی دے۔لڑکی نے دوسری شرط کا انتخاب کیا۔

بہت سے انٹرنیٹ صارفین اس شرط کا انتخاب کرنے پر لڑکی کے شکر گزار ہیں۔

نومبر کے شروع میں میڈلین سمپٹر کے سوشل میڈیا تک  اُن کے والدین ٹاؤنیا فورڈ اور لیری سمپٹر کو رسائی ملی۔ اٹاؤنیا اور لیری نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اعلان کیا کہ اُن کی بیٹی نے دو ہفتوں کے لیے اپنا سوشل میڈیا اُن کے حوالے کر دیا ہے، اس لیے  اکاؤنٹ کے فالورز کچھ دلچسپ چیزوں کی توقع رکھیں۔

(جاری ہے)

میڈلین کا انسٹاگرام، سنیپ چیٹ اور ٹک ٹوک اکاؤنٹ تک دو ہفتوں تک اُن کے والدین کے پاس رہا۔11 نومبر سے میڈلین کے والدین نے ان اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی کے لیے شرمندگی کا باعث بننے والی پوسٹ کرنا شروع کی۔ انہوں نے اپنی ایک سیلفی پوسٹ کی اور اس پر ”Felt Cute“ کا کیپشن دے دیا۔ والدین کی طرف سے تیسری پوسٹ ہوئی تو میڈلین نے اپنے والدین کی منت کرنا شروع کر دی کہ  والدین اس کا فون ایک ماہ کے لیے لے لیں۔

ٹاؤنیا نے ٹوڈے ڈاٹ کام کو بتایا کہ پہلے دن کے اختتام پر ہی میڈلین نے ایک مہینے کے لیے اپنا فون دینے کے لیےمنت شروع کر دی تھی۔ اس پر لیری نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے پا س ابھی بہت سے آئیڈیاز ہیں، وہ بس دو ہفتوں تک سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہی لیں گے۔ٹاؤنیا نے بتایا کہ دو ہفتوں کے بعد لیری شاید اب اپنا ٹک ٹوک اکاؤنٹ بنا لے۔ لیری نے جو ایک ویڈیو پوسٹ کی، اس میں انہیں  اپنے داماد کے ساتھ عجیب و غریب کپڑے پہنے ڈانس کرتے  بھی دکھایا گیا ہے۔

اس سزا کا میڈلین کے لیے اچھا پہلو یہ ہے کہ دو ہفتوں میں اُن کے انسٹاگرام کے فالورز کی تعداد 2700 سے بڑھ کر 12 ہزار 700 ہو گئی۔لیری اور ٹاؤنیا کی چند پوسٹیں اور ویڈیوز آپ بھی دیکھیں۔