
فلوریڈا کی گیلری میں ڈکٹ ٹیپ سے دیوار پر لگا کیلا 1 لاکھ 20 ہزار ڈالر میں فروخت ہوگیا
امین اکبر
جمعہ 6 دسمبر 2019
23:58

فلوریڈا کی ایک گیلری سے فن کا ایک نمونہ 1 لاکھ 20 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔فن کا یہ نمونہ اصل میں ایک کیلا تھا، جسے ڈکٹ ٹیپ سے دیوار سے لگایا گیا تھا۔
اطالوی آرٹسٹ ماؤریزیو کیٹلن کے فن کا ایک نمونہ ڈکٹ ٹیپ سے دیوار پر لگایا ہوا کیلا بھی ہے۔ اس فن پارے کا نام دی کامیڈین ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ کا دوسرا فن پارہ بھی 1 لاکھ20 ہزار ڈالر میں فروخت ہو سکتا ہے۔
(جاری ہے)
آرٹ گیلری کے مالک ایمانوئل پیروٹن نے بتایا کہ اس طرح کا ایک اور فن پارہ بھی فروخت کے لیے پیش کیا جا چکا ہے، جس کی قیمت 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر ہوگی۔پہلے پیش کیے گئے فن کے پاروں کو فرانس کے ایک شخص نے خریدا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جب تک یہ فن پارہ یعنی کیلا دیوار سے لٹکا رہا، لوگ اس کے ساتھ سیلفی بناتے رہے۔ حکام کو یقین تھا کہ کم قیمت ہونے کی وجہ سے یہ چوری نہیں ہوسکتا۔ لیکن پھر یہ فن پارہ 1 لاکھ 20 ہزار ڈالر میں فروخت ہوگیا۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
-
صرف 0.103 سیکنڈ ‘روبوٹ نے کم ترین وقت میں روبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
-
امریکی خاتون نے 25 منٹ تک بالوں سے لٹک کر دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو آگ لگادی
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.