Live Updates

گوگل کو خیرباد کہہ کر پاکستان واپس آنے والی تانیہ ایدروس جہانگیر ترین کی شکر گزار

ملک واپس آنے میں تحریک انصاف کے رہنما نے اہم کردار ادا کیا، وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھے کہا کہ یہاں مسائل کی فہرست لمبی ہے لیکن آپ نے گھبرانا نہیں، حکومت نے ڈیجیٹلائزیشن کے انقلابی منصوبے سے آگاہ کیا: گوگل کی سابق اعلی عہدیدار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 7 دسمبر 2019 00:14

گوگل کو خیرباد کہہ کر پاکستان واپس آنے والی تانیہ ایدروس جہانگیر ترین ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 06دسمبر2019) گوگل کو خیرباد کہہ کر پاکستان واپس آنے والی تانیہ ایدروس جہانگیر ترین کی شکر گزار، گوگل کی سابق اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ملک واپس آنے میں تحریک انصاف کے رہنما نے اہم کردار ادا کیا، وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھے کہا کہ یہاں مسائل کی فہرست لمبی ہے لیکن آپ نے گھبرانا نہیں، حکومت نے ڈیجیٹلائزیشن کے انقلابی منصوبے سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق گوگل کو خیرباد کہہ کر پاکستان آنے والی تانیہ ایدروس کا کہنا ہے کہ پاکستان سے گئے مجھے 20 سال ہوگئے، ملک کے لئے کچھ کرنا چاہتی تھی، ایم آئی ٹی میں پاکستان پر آئی ٹی کے حوالے سے ریسرچ کی، جب یہ حکومت آئی تو مجھے محسوس ہوا کہ اپنے ملک جا کر کچھ کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

میں نے محسوس کیا کہ اس حکومت کو عام پاکستانی کے مستقبل کی پروا ہے، پچھلے چھ ماہ سے لوگ مجھ سے پوچھتے آئے ہیں کہ میرا ایجنڈا کیا ہے، یہ بھی پوچھا گیا کہ کس سے سیاسی تعلق ہے، مختصر بتاؤں کہ میرا کسی سے سیاسی تعلق نہیں نہ ہی کسی سے رشتہ داری ہے، میرا بس ایک ہی ایجنڈا ہے کہ پاکستان کی ترقی دیکھنی ہے اور باہر زیادہ تر پاکستانیوں کی یہی خواہش ہے کہ پاکستان کی ترقی کیلئے کچھ کریں۔

تانیہ کا بتانا ہے کہ 6 ماہ پہلے وزیراعظم کی یم نے مجھ سے رابطہ کیا، چھ ما ہ تک رابطے میں رہے، میرا جہانگیر ترین سے رابطہ ہوا، میں نے ان کو اپنے آئیڈیاز بتائے، وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیر ترین سے اہم رابطے ہوئے، میں آئی ٹی منسٹر سے ملی، صدر سے ملی، وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھے کہا کہ یہاں مسائل کی فہرست لمبی ہے لیکن آپ نے گھبرانا نہیں، حکومت نے ڈیجیٹلائزیشن کے انقلابی منصوبے سے آگاہ کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات