Live Updates

وزیراعظم کا شہبازگل اور سینیٹر فیصل جاویدکو بڑی ذمہ داری دینےکافیصلہ

شہبازگل کو ترجمان وزیراعظم مقرر کیا جائے گا،فیصل جاوید کو بھی اہم ذمہ داری سونپی جائےگی، ذرائع

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 7 دسمبر 2019 15:29

وزیراعظم کا شہبازگل اور سینیٹر فیصل جاویدکو بڑی ذمہ داری دینےکافیصلہ
اسلام آباد( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار،7دسمبر 2019ء ) ڈاکٹر شہباز گل کی قسمت کھل اٹھی ،وزیر اعظم نے اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ تفصیل کے مطابق سابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل کو وفاق میں اہم ذمہ داری دینے کافیصلہ کر لیاگیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل کووزیر اعظم عمران خان کا ترجمان مقرر کیا جائے گا ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کو بھی وفاقی حکومت میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ظاہر کیا جار ہا ہے۔

تقرری کا نوٹیفکیشن 48 گھنٹوں میں جاری کردیا جائیگا۔ یا د رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں انتظامی تبدیلیوں کے بعد سیاسی تبدیلیوں کا آغاز ہو گیاتھا، فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ وزیر اطلاعات پنجاب بنا دیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

جبکہ صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال سے وزیراطلاعات کے عہدے کا چارج واپس لے لیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ فیاض الحسن چوہان کو اس سال 5 مارچ کو ایک متنازعہ بیان پر وزیر اطلاعات کے منصب سے ہٹا دیا گیا تھا، انہیں 5 جولائی کو دوبارہ وزیر بنا کر کالونیز کا چارج دیا گیا، فیاض الحسن چوہان کو کالونیز کی وزارت کے ساتھ اطلاعات کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل پر فیاض الحسن چوہان کو وزیراطلاعات پنجاب مقرر کرنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا تھاکہ حکومت کا فیاض الحسن چوہان کو وزارت اطلاعات کی ذمہ داری دوبارہ سونپناغلط فیصلہ ہے۔ ٹاک شو کے اینکر میزبان زریاب عارف سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عامر ضیاء نے کہا تھاکہ حکومت میں آکر بھی فیاض الحسن چوہان کی گفتگو اسی طرح ہے جس طرح اپوزیشن میں رہ کر تھی۔ حکومت کو بہتر افراد کو کابینہ میں لانے کی کوشش کرنے چاہیے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات