ننکانہ صاحب: ڈی پی او کی زیر صدارت تمام ایس ایچ اوز کے ساتھ ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد

ڈی پی او اسماعیل الرحمان کھاڑک نے پٹرولنگ کو موثر بنانے، 15 کی کال پر فوری رسپانس کرنے اور مقدمات کی تفتیش 100 فیصد میرٹ پر کرنے کی ہدایت کی

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 7 دسمبر 2019 16:06

ننکانہ صاحب: ڈی پی او کی زیر صدارت تمام ایس ایچ اوز کے ساتھ ماہانہ کرائم ..
ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7دسمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی، عبدالقدوس ملک) ڈی پی او ننکانہ اسماعیل الرحمان کھاڑک نے ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز سے ڈی پی او آفس کے میٹنگ ہال میں ماہانہ کرائم میٹنگ کی۔ ڈی پی او نے تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور کارکردگی مزید بہتر بنانے کے احکامات دئیے۔ ڈی پی او نے میٹنگ کے دوران تمام ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ موجود ہ ملکی حالات کے پیش نظر تما م سرکل افسران ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ تھانہ میں جرائم کی روک تھام کے لیے پٹرولنگ کو موثر اور یقینی بنائیں۔

15 کی کال پر فوری رسپانس کو مزید بہتر اور یقینی بنائیں۔ فیڈ بیک اور مانیٹرنگ سیل کی SOP کی پیروی کریں۔تمام قسم کی نوعیت کے مقدمات کی تفتیش 100فیصدمیرٹ پر کریں اورعوام الناس کو انصاف فراہم کرنے میں اپنا بھر پو ر کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ پولیس کارکردگی کے متعلق سوشل میڈیا پر پولیس کا رول بہت متاثر ہوا ہے ضلعی پولیس ننکانہ مثالی کارکردگی اور اچھا تاثر دیکر عوام دوستی کا ثبوت دیں تاکہ پولیس کے کردار کو سراہا جائے۔

تھانہ جات میں آنے والے سائلین کیساتھ خوش اخلاقی،شفقت اورنرمی سے پیش آئیں۔لڑائی جھگڑے کے واقعات میں پریکٹیکل پولیسنگ پر عمل کریں۔تمام تھانہ جات میں وقتاً وفوقتاًخود وزٹ کروں گا۔تھانہ جات میں ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ناقص صفائی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ایس ایچ اوز تھانہ جات میں مطابق SOPوقت دیں۔پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ کے مطابق کارکردگی کو بہتر اور یقینی بنائیں۔

تمام ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ تھانہ جات میں منشیات فروشی،شراب فروشی کے خاتمہ کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں تاکہ ضلع ننکانہ کو منشیات فروشی اور شراب فروشی کے ناسور سے پاک کیا جا سکے اس سلسلہ میں تمام ایس ایچ او ز اس بابت اپنے اپنے علاقہ تھانہ جات میں منشیات فروشی اور جرائم کی روک تھانہ کے متعلق معززین علاقہ اور نمبرداران کیساتھ میٹنگز کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی ریکارڈ کو پیش کرنے میں کسی بھی قسم کی تاخیر اور کوتاہی نہ کریں۔نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو موٴثر اور یقینی بنائیں۔ہمارا کا م عوام الناس کو سہولیات اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔وردی پہننے والا انسان سر اٹھا کر اس وقت ہی چل سکتا ہے جب وہ ایمانداری،محنت اور قانون کے مطابق نوکری کرے گااس لیے یونیفارم کی قدر کو سمجھیں۔میٹنگ ڈی ایس پی سرکل بڑا گھر ظفر عباس،انچارج سی آئی اے انسپکٹر سجاد اکبر،ْپی اے ٹو ڈی پی او نجیب اللہ،ریڈر ٹو ڈی پی او ظفر نیازی،انچارج ٹریکنگ برانچ و دیگر بھی موجود تھے۔میٹنگ میں ڈی پی او کی طرف سے تمام افسران کے لیے خصوصی ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔