Live Updates

نوجوان قوم کا حقیقی اثاثہ ہیں جو ملک کی پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، حکومت صحت ومعیاری تعلیم کے فروغ اور پیشہ وارانہ تربیت کے مواقع بڑھانے کے لئے بھی خصوصی اقدامات کررہی ہے،

نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ افہام و تفہیم کے آئین کے ساتھ طے پایا جائے گا وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان

ہفتہ 7 دسمبر 2019 20:26

نوجوان قوم کا حقیقی اثاثہ ہیں جو ملک کی پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) :وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ نوجوان قوم کا حقیقی اثاثہ ہیں جو ملک کی پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔حکومت صحت ومعیاری تعلیم کے فروغ اور پیشہ وارانہ تربیت کے مواقع بڑھانے کے لئے بھی خصوصی اقدامات کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکل کلب میں والنیٹز فورس پاکستان کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو اپنے پائوں پر کھڑا کر کے معاشی ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل مضبوط ہاتھوں میں ہے آپ ہی ہمارے لیڈرہیں کیونکہ میری نوجوان نسل اب جاگ اٹھی ہے جس کو پاکستان بننے کا بھی پتہ ہے اب جو ہمارے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں آپ کی وجہ سے انہیں اب زیادہ محنت کرنی پڑے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے والوں کو قانون سازی اور دوسرے امور سے دوررکھا گیا اب نوجوانوں کو آگے لایا جارہا ہے کیونکہ یہ ہماری کل آبادی کا تقربیاً 60فیصد ہیں جن کا وجود ہمیں دیگر اقوام کے مقابلے میں یہ حوصلہ افزاء امید دلاتا ہے کہ ان نوجوانوں کے جذبہ ہمت اور عقل ودانش کو صحیح طور استعمال کر کے پاکستان دنیا میں ایک نمایاں مقام حاصل کرسکتاہے۔

موجودہ دور علمی استعداد ، نالج اکانومی اور جدت پسندی کے اصولوں پر کارفرما ہے اور نوجوانوں کے پاس اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے لئے محنت کے سوا کوئی ذریعہ نہیں ۔نوجوان طبقہ کے بڑے خواب در حقیقت اقوام کی بڑی ترقی و خوشحالی کے ضامن ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے جس کی ٹیکسٹائل مصنوعات بین الااقوامی برآمدات میں نمایاں حصہ رکھتی ہے ۔

حکومت کی زیادہ توجہ دور دراز علاقوں میں نئے سکول کالج اور یونیورسٹیوں کے بنانے کے ساتھ ساتھ پہلے سے موجود کو اپ گریڈ کرنا ہے تاکہ نوجوان نسل کو پڑھا لکھا بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کا مفید شہری بھی بنایا جا سکے تاکہ وہ آگے چل کر ملک کی باگ ڈور سنبھال سکیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اگر اپنی کامیابی کو انسانیت کی خدمت سے ہم آہنگ کر لیں تو کامیابی اپنی معراج پا لیتی ہے اور دنیا ایسے انسانوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے ہماری بین الااقوامی ریٹنگ اب بہتری کی جانب گامزن ہے۔

پاکستان میں واحد میرے حلقہ میں لڑکیوں کا کیڈٹ کالج قائم ہے ۔وزیر اعظم کا وژن تعلیم کو غریب اور دور دراز علاقوں میں بسنے والے لوگوں تک عام کرنا ہے جس کی مثال نمل یونیورسٹی ہے جہاں پر ہر طبقہ کے لوگ علم حاصل کررہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مشکل وقت اب ختم ہو رہا ہے پاکستان کی معیشت اب بہتری کی طرف گامزن ہے جس سے مہنگائی میں کمی واقع ہوگی اب ہم سبز انقلاب کی طرف جارہے ہیں جس سے ہر طبقہ کو اوپر لایا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد پاکستان کا معاشی دل ہے یہاں کی ٹیکسائل انڈسٹری ملکی معیشت میںریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بڑے تاجروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے تاجروں کو بھی سپورٹ کرے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ صنعتیں لگے اور لوگوں کو روزگار مل سکے۔ انہوں نے کہا زرمبادلہ کے ذخائر بھی بڑھ چکے ہیں، ایکسچینج ریٹ میں بہتری آئی ہے، غیر ملکی اداروں نے پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب مبں انہوں نے کہا کہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ افہام و تفہیم کے آئین کے مطابق اپوزیشن کے ساتھ پیر تک طے پایا جائے گا ، اگر عدالت آصف علی زرداری اور مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتی ہے تو حکومت اس میں مداخلت نہیں کرے گی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوئے فرخ حبیب اور ایم این اے فیض اللہ کموکا بھی تھے ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات