ہر شہری ووٹ کے ذریعے جمہوریت کا نگہبان ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

ووٹ کی اہمیت کونظرانداز کرنیوالے معاشرے انحطاط کا شکار ہوجاتے ہیں، ووٹرز ڈے پر پیغام

ہفتہ 7 دسمبر 2019 21:15

ہر شہری ووٹ کے ذریعے جمہوریت کا نگہبان ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ووٹ جمہوریت کی بنیادی اکائی ہے، جس کا حق عوام کا اعزاز ہے،جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ ووٹرز کے حقوق کے قومی دن کے موقع پراپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں جو اپنے ووٹ کی طاقت سے اقتدار کا فیصلہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کی اہمیت کونظرانداز کرنیوالے معاشرے انحطاط کا شکار ہوجاتے ہیں، جمہوریت کی بقا ووٹ کی اہمیت کے عوامی شعور سے مشروط ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کو ووٹ دے کر اپنی رائے کا اظہارکرنا چاہیے اور ووٹر کو ہر قسم کے دبائو اورعصبیت سے پاک ہوکراپنی مسلمہ رائے کااظہار کرنا چاہیے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ہر شہری ووٹ کے ذریعے جمہوریت کا نگہبان ہے، وطن عزیز میں جمہوریت کے استحکام کیلئے ووٹرز کا کردار کلیدی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ووٹرز کے حقوق کے قومی دن کا مقصد ووٹ اور ووزٹرز کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا ہے،آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ووٹرز کی اہمیت کو بھرپور انداز سے اجاگر کیا جائے گا۔