فلم انڈسٹری کے لئے 2020ء امسال سے بہتر ثابت ہوگا،اداکارہ ریشم

ہفتہ دسمبر 23:40

فلم انڈسٹری کے لئے 2020ء امسال سے بہتر ثابت ہوگا،اداکارہ ریشم
لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے معیاری فلمیں بنا کر شائقین کے دل جیتنا ہوں گے، ہمیں روایت سے ہٹ کر نئے اور منفرد موضوعات کا چنائو کرنا ہوگا ، ہمیں کامیاب ممالک کو ضرور سٹڈی کرنا چاہیے اور پھر اپنے وسائل میں رہتے ہوئے پیشرفت کی جائے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ ہرگز شوبز سے دور نہیں ہوں بلکہ یہ میرا اوڑھنا بچھونا ہے، شوبز میں مختلف سر گرمیاں جاری رہتی ہیں اور اس حوالے سے اپنے پرستاروں کو بھی آگاہ کرتی رہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ فلم انڈسٹری میں نئی سرمایہ کاری کا رجحان فروغ پارہا ہے اور قوی امید ہے کہ فلم انڈسٹری کے لئے 2020ء امسال سے بہتر ثابت ہوگا اور ہماری انڈسٹری مزید تقویت حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :