اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید 20پیسے تک کی کمی ریکارڈ

ڈالر کی قیمت خرید154.80روپے سے گھٹ کر154.60روپے اور قیمت فروخت155.10روپے سے گھٹ کر155روپے ہوگئی

ہفتہ 7 دسمبر 2019 23:54

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید 20پیسے تک کی کمی ریکارڈ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 20پیسے سستا ہوکر155روپے کی سطح پر آگیاجب کہ یورو ،برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ورز ہفتہ وار تعطیل کے باعث انٹر بینک میں کرنسیوں کی لین دین معطل رہی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید 20پیسے تک کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.80روپے سے گھٹ کر154.70روپے اور قیمت فروخت155.10روپے سے گھٹ کر155روپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

دیگر کرنسیوں میںیوروکی قیمت خرید70پیسے کی کمی سی170.70روپے سے گھٹ کر170روپے اورقیمت فروخت50پیسے کی کمی سی172.20روپے سے گھٹ کر171.70روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید20پیسے کی کمی سی201.70روپے سے گھٹ کر201.50روپے اورقیمت فروخت30پیسے کی کمی سی203.50روپے سے گھٹ کر203.20روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید40.90روپے اورقیمت فروخت41.20روپے مستحکم رہی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید41.90رپے اورقیمت فروخت42.20روپے برقرار رہی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید21.80روپے سے بڑھ کر22روپے اور قیمت فروخت 22.80روپے سے بڑھ کر22.90روپے ہوگئی۔