Live Updates

عمران خان کے ساتھ اپنے ہی اراکین اسمبلی ہاتھ کرنے والے ہیں

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی کے کئی اراکین اسمبلی ساتھ چھوڑ دیں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 9 دسمبر 2019 12:34

عمران خان کے ساتھ اپنے ہی اراکین اسمبلی ہاتھ کرنے والے ہیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9دسمبر2019ء) سینئیر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ خبر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 20 سے 25 اراکین اسمبلی ایسے ہیں جو وزیراعظم عمرا خان کا ساتھ چھوڑ سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہوتی ہے تو پاکستان تحریک انصاف کے کئی اراکین اسمبلی عمران خان کے خلاف جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قوم اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 20 سے 25ایسے رہنما ہیں جو وزیراعظم عمران خان کے حق میں نہیں جائیں گے۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ عمران خان بے شک اس حوالے سے تحقیقات کروا لیں۔انہوں نے کہا کہ ان رہنماؤں میں اتحادیوں کا شمار نہیں ہوتا بلکہ یہ صرف پی ٹی آئی کے رہنما ہیں،اگر عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہوتی ہے تو کسی پی ٹی آئی رہنما کے پیٹ میں درد ہو گا،کوئی باہر چلا اجائے گا جب کہ کسی کی گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ خبر ہے عمران خان کو چاہیے کہ اپنے ذرائع سے ان کے پاس ایجنسیاں بھی ہیں، اس خبر کو چیک کروا لیں،کہ متعدد ارکان اپنے قبلے تبدیل کرنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔جب کہ دوسری جانب وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان سے کوئی رکن قومی اسمبلی نالاں نہیں، ارکان کے گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ حکومت کا تختہ الٹا دیا جائے، حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔

۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کرپٹ لوگوں کو نہیں چھوڑوں گا۔ تمام ارکان اسمبلی حکومت کے ساتھ ایک پیج پر ہیں۔جب کہ دوسری جانب مسلم لیگ ن نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے لندن پلان کی تیاری شروع کردی۔ن لیگی رہنماؤں نے ان ہاؤس تبدیلی کیلئے لندن میں سرجوڑ لیے، ن لیگ حکومتی اتحادیوں اور ناراض ارکان اسمبلی سے رابطے کرے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات