
آرٹ گیلری کا وزیٹر 1 لاکھ 20 ہزار ڈالر مالیت کے کیلے کو کھا گیا، دوسرے وزیٹر نے دیوار خراب کر دی
امین اکبر
پیر 9 دسمبر 2019
23:28

فلوریڈا کی ایک آرٹ گیلری میں دیوار پر ڈکٹ ٹیپ سے چپکائے ہوئے 1 لاکھ 20 ڈالر مالیت کے کیلے کو آرٹ گیلری میں آنے والے ایک وزیٹر کھا گیا۔ اس سے پہلے ایک دوسرے وزیٹر نے دیوار پر بے ڈھنگی تحریریں لکھ دیں تھی۔
نیویارک سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ ڈاٹونا ایک پرفارمنس آرٹسٹ ہیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں انہیں آرٹ بیسل میامی بیچ پر قیمتی کیلا کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
بعد میں ڈیوڈ کو سیکورٹی گارڈز نے آرٹ گیلری سےباہر نکال دیا۔
(جاری ہے)
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ڈیوڈ پر مقدمہ چلانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
ڈکٹ ٹیپ سے چپکا ہوا کیلا اطالوی آرٹسٹ ماؤریزیو کا شاہکار تھا۔ اس کے ساتھ کے دو کیلے 1 لاکھ 20 ہزار ڈالر فی کیلا کے حساب سے فروخت ہو چکے تھے۔ یہ اس ایڈیشن کا آخری کیلاتھا۔
اس سے پہلے ایک شخص نے کیلے والی دیوار پر لپ اسٹک سے Epstien didn’t kill himself لکھا گیا۔ یہ ایک ملزم جیفرے اپسٹن کی موت کے حوالے سے گردش کرتے سازشی نظریات کے بارے میں تحریر تھی ۔اس پر 46 سالہ روڈریک ویبر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
-
صرف 0.103 سیکنڈ ‘روبوٹ نے کم ترین وقت میں روبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
-
امریکی خاتون نے 25 منٹ تک بالوں سے لٹک کر دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو آگ لگادی
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.