
جاپان میں 51626 تحریری پیغامات کے ساتھ کرسمس ٹری نے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا
امین اکبر
منگل 10 دسمبر 2019
23:55

جاپان کے ایک شہر کوایک کرسمس ٹری کو 51626 پیغامات سے سجانے پر گینیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ان تمام پیغامات کو مقامی بچوں نے تحریر کیا ہے۔
موری یاما شہر کا کہنا ہے کہ انہوں نے سکولوں اور ڈے کیئر سنٹر کے بچوں کو 3.7 انچ کے کارڈز پر شہر اور اپنے لیے خواہشات لکھنے کا کہا ۔ اس کے بعد ان کارڈز کوناکاسو ایلیمنٹری سکول میں نصب 100 فٹ اونچے کرسمس ٹری پر لگا دیاگیا۔
(جاری ہے)
اس موقع پر موجود گینیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے نے کرسمس کا معائنہ کرنے کے بعد اس درخت کو سب سے زیادہ تحریری پیغامات کے ساتھ کرسمس ٹری قرار دیا گیا۔
اس پراجیکٹ کو پرانے ٹاون کو شہر قرار دئیےجانے کے 50 سال پورے ہونے پر شروع کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام پیغامات درخت پر 26 دسمبر تک لگے رہیں گے۔ا سکے بعد انہیں ایک ٹائم کیپسول میں رکھ دیا جائے گا۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
-
صرف 0.103 سیکنڈ ‘روبوٹ نے کم ترین وقت میں روبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
-
امریکی خاتون نے 25 منٹ تک بالوں سے لٹک کر دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو آگ لگادی
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.