Live Updates

پوری قوم سر حدوں کی حفاظت اور امن امان کے قیام کیلئے رینجرز کی قر بانیوں پر فخر کرتی ‘ چوہدری سرور

جہاں انتہا پسندی یا دہشت گردی ہو وہاں قومیں کبھی ترقی نہیں کر سکتیں ،پاکستان کو دہشتگردی اور انتہاء پسندی سے مکمل پاک کررہے ہیں ،گورنر پنجاب

بدھ 11 دسمبر 2019 19:33

پوری قوم سر حدوں کی حفاظت اور امن امان کے قیام کیلئے رینجرز کی قر بانیوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عامر مجید نے ملاقات جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ’’ پنجاب یونیورسٹی میں بابا فر ید اور با باگرونانک انٹر نیشنل کانفر نس2019اور گورنر ہائوس لاہور میں ،’’بین المذاہب ہم آہنگی و مذہبی آزادی کانفر نس‘‘میں بھی شر کت۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عامر مجید کی گور نر ہائوس لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کے دوران بارڈر سکیورٹی صورتحال اور امن وامان سمیت دیگر امور پر کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے رینجرز کے افسروں اور جوانوں کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سر حدوں کی حفاظت اور امن امان کے قیام کیلئے رینجرز کی قر بانیوں پر پوری قوم فخر کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں نے ہمیشہ اپنے قیمتی لہوسے نئی تاریخ رقم کی ہے اور آج پاکستان ایک پرامن ملک بن چکا ہے الحمداللہ افواج پاکستان اور رینجرز سمیت تمام سیکورٹی ادارے ملک دشمنوں کو منہ توڑ جواب دے رہے ہیں جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے گور نر ہائوس لاہور میں’’بین المذاہب ہم آہنگی و مذہبی آزادی کانفر نس‘‘میں بھی شر کت کی اس موقعہ پر صوبائی وزیرا قلیتی اموراعجاز عالم سمیت مختلف ممالک سے آنیوالے وفود بھی شر یک ہوئے۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ میں تمام ممالک سے آنیوالے وفود کوپاکستان میں خوش آمدید کہتاہوں اور ان کو بتانا چاہتاہوں کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف دنیا میں سب سے زیادہ قر بانیاں دی ہیں اورامن ہمیشہ پاکستان کی پہلی تر جیح رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اسلام بھی محبت ،اًمن اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے ہم نے پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اقلیتی امور اور مذہبی آزادی کے حوالے سے و زیر اعظم عمران خان کا ویژن واضح ہے مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے حوالے سے ہماری حکومت کے لئے قائد اعظم محمد علی جناح کی 11 اگست والی تقریر مشعل راہ ہے اور پنجاب کی تمام یونیورسٹیز میں بھی اقلیتوں کیلئے 5فیصد کوٹہ بھی مختص کیا جارہا ہے ہم ہر وقت اقلیتوں کیساتھ کھڑے ہیں انکے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج شعبہ پنجابی کے زیراہتمام’’بابا فرید ،بابا گرو نانک انٹر نیشنل کانفرنس 2019‘‘میں بھی شریک ہوئے اورشر کاء سے اپنے خطاب میں گورنر پنجاب چودھری سرورنے کہا کہ چالیس سال برطانیہ میں رہا بچے وہیں بڑے ہوئے اور میرے بچے آج بھی گھر میں پنجابی بولتے ہیں میں جب گلاسکو میں کونسلربنا تو پنجابی زبان پر مبنی میلے سجایاکرتارہاجومزہ پنجابی زبان بولنے میں آتا ہے کسی اور زبان میں نہیں آتاہم نے مل کر پنجابی زبان کی ترویج کرنی ہے اور پنجاب یونیورسٹی کو اس کیلئے رول ماڈل بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم بابا فرید اور باباگرونانک کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں ان دونوں کا پیغام پیار، برداشت اور انسانیت کا پیغام ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ جہاں انتہا پسندی یا دہشت گردی ہو وہاں قومیں کبھی ترقی نہیں کر سکتیں ہم پاکستان کو دہشت گردی اور انتہاء پسندی سے مکمل پاک کررہے ہیں جسکے لیے ہمارے سیکورٹی اداروں اور عوام نے ہزاروں قر بانیاں دی ہیں ۔

گورنر نے کہا کہ ہم امن اور اقلیتوں کے تحفظ کی بات کرتے ہیں ہم نے بھارت کیساتھ کشیدگی کے باوجود سکھوں سے وعدے کے مطابق کر تارپور کھول دیا اور پاکستان میں سکھوں سمیت تمام اقلیتیں مکمل محفوظ ہیں مگر بھارت کشمیر یوں پر جو مظالم اور بھارت کے اندر اقلیتوں کیساتھ جو سلوک کر رہا ہے وہ انتہائی شرمناک ہے ہم اسکی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کو کشمیر یوں اور بھارت میں اقلیتوں پر ہونیوالے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات