Live Updates

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس،پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے سلسلے میں اقدامات کے حوالے سے گفتگو

بدھ 11 دسمبر 2019 21:20

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس،پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے سلسلے میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے سلسلے میں اقدامات کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ہونے والے اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر نجکاری میاں محمد سومرو، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد ، مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین اور سینئر افسران شریک ہوئے ۔

اجلاس میں اسٹیل ملز کی بحالی کے حوالے سے معاملات پر غور کیا گیا ۔وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ اسٹیل ملز کی بحالی میں مختلف بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے ۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے بین الاقوامی کمپنی کا انتخاب نہایت شفاف عمل سے کیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات