آصف زرداری کو میرٹ پر ضمانت ملی،وزیراعلی سندھ

یہ حکومت سب کو چور کہہ کر وقت برباد کررہی ہے،سی سی آئی اجلاس کی میٹنگ کا نوٹس آتا ہے دعوت نہیں آتی،سید مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 11 دسمبر 2019 22:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2019ء) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو میرٹ پر ضمانت ملی اگر سابق صدر سندھ میں ہوتے تو جیل قوانین کے تحت سہولت لیتے۔

(جاری ہے)

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ حکومت سب کو چور کہہ کر وقت برباد کررہی ہے،سی سی آئی اجلاس کی میٹنگ کا نوٹس آتا ہے دعوت نہیں آتی، بطور وزیراعلیٰ سندھ میرا فرض ہوتا ہے کہ اجلاس میں شرکت کروں،13 ماہ سے سی سی آئی کا اجلاس نہیں بلایا گیا، پانی کا مسئلہ ہے، کمیٹی کی رپورٹ آگئی ہے اسکی اصلاح سی سی آئی سے کروانی ہے، ہمارے فنڈز کاٹے ہیں ہمیں وہ سی سی آئی کے ذریعے واپس لینے ہیں، مراد علی شاہ نے کہا کہ آئی جی سندھ ، سندھ حکومت کو رپورٹ کرتے ہیں،پولیس سے کوئی رسہ کشی نہیں، مجھے بتائیں کون رسے کو کھینج رہا ہے،میں اسکے خلاف کاروائی کروں گا، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ دعا منگی میں پولیس تفتیش کررہی ہے،وہ گینگ گرفتار کر لیں گے ، جس دن دعا اغوا ہوئی میں سو نہیں سکا، ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بچے کو کتوں نے کاٹا ہم نے فوری اسکو کراچی منتقل کروایا،اگر 1 فیصد بھی بچے کا بہتر علاج کہیں بھی مزید بہتر ہو سکتا تو میں انکو وہاں لے جاتا ، انہوں نے کہا کہ لاہور میں وکلاء اور ڈاکٹرز کے واقعہ کو ٹی وی پر دیکھا مجھے شدید دیکھ پہنچا،مجھے تفصیل کا پتہ نہیں، میں کمنٹ نہیں کروں گا، پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں نہ لیں۔

#