نیو جرسی کے طالب علم نے ڈرون کی رفتار کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 11 دسمبر 2019 23:52

نیو جرسی کے طالب علم نے ڈرون کی رفتار کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
نیو جرسی کے ایک طالب علم نے اس وقت گینیز ورلڈ ریکارڈ کو توڑ دیا، جب اُن کے کواڈ کاپتر ڈرون نے زمین سے 328 فٹ بلندی تک کا فاصلہ 2.732 سیکنڈ میں طے کر لیا۔
زیچن  پیٹر وی، پرنسٹن انٹرنیشنل سکول آف میتھیمٹکس اینڈ سائنس کے سینئر طالب علم ہیں۔ انہوں نے 2016 میں جرمن انجینئر ڈرک برنر کے 3.871 سیکنڈ کے ریکارڈ کو توڑنے کے لیے  خود اپنا ڈرون بنایا۔

(جاری ہے)


پرنسٹن انٹرنیشنل سکول آف میتھیمٹکس اینڈ سائنس کے ڈائریکٹر ایڈمیشن یانگ یانگ نے بتایا کہ  زیچن پچھلے دو سالوں سے اپنے ڈرون پر کام کر رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ زیچن   ریاضی اور طبعیات کے  مطابق حساب کر رہے تھے،انہوں نے دیکھا کہ  رفتار کو بڑھایا جا سکتا ہے۔زیچن نے پچھلے ڈیڑھ سالوں میں کواڈ کاپٹر کے فنکشنز کو بہتر بنایا ہے۔
زیچن  نے اپنے ڈرون کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :