لیگی دور حکومت میں قطر سے ایل این جی کی درآمد میں ہوشربا مالی بے قاعدگیاں سامنے آرہی ہیں،

108 ارب کی بے قاعدگیوں اور صارفین سے ساڑھے چار ارب اضافی وصولیوں کا جواب دینا پڑے گا، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

جمعرات 12 دسمبر 2019 12:22

لیگی دور حکومت میں قطر سے ایل این جی کی درآمد میں ہوشربا مالی بے قاعدگیاں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لیگی دور حکومت میں قطر سے ایل این جی کی درآمد میں ہوشربا مالی بے قاعدگیاں سامنے آرہی ہیں، 108 ارب کی بے قاعدگیوں اور صارفین سے ساڑھے چار ارب اضافی وصولیوں کا جواب دینا پڑے گا، قومی خزانے کو چونا لگانے والوں سے ایک ایک پائی وصول کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ لیگی دور حکومت میں قطر سے ایل این جی کی درآمد میں ہوشربا مالی بے قاعدگیاں سامنے آرہی ہیں۔ایل این جی درآمد پر 2015-16ء کی آڈٹ رپورٹ شاہد خاقان عباسی کے دعوؤں کی نفی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 108 ارب کی بے قاعدگیوں اور صارفین سے ساڑھے چار ارب اضافی وصولیوں کا جواب دینا پڑے گا۔آج پاکستان کے عوام کو مہنگی گیس خریدنا پڑ رہی ہے تو اس کے پیچھے سابق کٹھ پتلی وزیراعظم کی کارستانیاں ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ سیاسی انتقام کا راگ الاپنے اور خود کو بے گناہ قرار دینے والوں کا دامن داغدار ہے۔قومی خزانے کو چونا لگانے والوں سے ایک ایک پائی وصول کی جائے گی۔