پاک بحریہ کے زیر اہتمام لاہور میں تیسری میر ی ٹائم ورکشاپ کی اختتامی اور سینٹر آف ایکسیلینس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
پاک بحریہ کے زیر اہتمام "بلیو اکانومی کے ذریعے معاشی خوشحالی" کے عنوان پر منعقدہ تیسری میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ2019 کی اختتامی تقریب کا انعقاد پاکستان نیوی وار کالج ، لاہور میں ہوا
جمعرات 12 دسمبر 2019 19:32
نو روز تک جاری رہنے والی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ دو مراحل میں منعقد کی گئی جسں میں پارلیمنٹیرینز ، سینئر بیوروکریٹس ، ماہرین تعلیم ، میڈیا کے نمائندوں اور مسلح افواج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
(جاری ہے)
پہلے مرحلے میں آن کیمپس تعلیمی مباحثے کیے گئے جس میں معزز شخصیات ، اسکالرز اورشعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے افراد نے بحر ہند کے خطے میں حفاظتی اقدامات، پاکستان کے سمندری شعبے میں مشکلات اور مواقع، بلیو اکانومی اور پاکستان کی معاشی خوشحالی کے لئے اس کا کردار ،چا ئنا اور پاکستان اقتصادی راہداری میں گوادر بندرگاہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔
دوسرے مرحلے کے دوران ، میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد ، سندھ میں موجود ہ کریکس ایریااور گوادر پورٹ سمیت بلوچستان کے ساحلی پٹی ، جناح نیول بیس اورماڑا کا دورہ کیا جہاں انہیں چائنا پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق سمندری منصوبوں اور پاکستان نیوی کے سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ شرکاء نے بحری امور سے وابسطہ اہم تنصیبات جن میں کراچی پورٹ ٹرسٹ ، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن شامل تھے کا دورہ بھی کیا اور، بحیرہ عرب میں پاکستان کے جہاز پر مختلف مشقوں کاجا ئزہ بھی لیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری محمد سرور نے کہا کہ بلیو اکنامی کے شعبہ میں بڑھتی ہوئی ترقی ہمارے بہت سارے عدم تحفظات، خوراک ، توانائی ، بے روزگاری اور تجارتی خسارے سے متعلق مشکلات کے حل کے خاطر خواہ وعدے کا حامل ہے۔ گورنر نے مزید کہا کہ بلیو اکنامی کے اہداف صرف سمندری بیداری پیدا کرنے ، سمندری شراکت داری بنانے اور سمندری وسائل کے پائیدار استعمال کے لئے نتیجہ خیز تحقیق اور ترقیاتی کوششوں پر توجہ دینے سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ مہمان خصوصی نے پاک بحریہ کو پاکستان نیوی وار کالج میں اپنے نوعیت کے پہلے میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلنس کا افتتاح کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ نیا قائم شدہ مرکز متعلقہ قومی حلقوں میں مباحثے اور قومی سطح پر بحری امور کے فروغ کیلئے ہماری وسیع بحری صلاحیات کو بروئے کار لانے میں مدد فراہم کرے گا۔
قبل ازیں کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ، ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے ورکشاپ کی مختلف سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا ، اورکشاپ کے دوران حاصل ہونے والے فوائد، ملک میں معاشی اور سمندری ترقی اور بلیو اکنامی کو فروغ دینے میں میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلینس کے مجوزہ کردار پر روشنی ڈالی۔
تقریب کے اختتام پر، مہمان خصوصی نے میری ٹائم ورکشاپ 2019کے شرکاء کو اسناد سے نوازا۔
مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.