کار ڈیلر شپ نے 10 لگژری کاروں پر خراشیں ڈالنے والی 3 سالہ بچی کے باپ پر مقدمہ کر دیا
امین اکبر جمعرات 12 دسمبر 2019 23:55
حال ہی میں گوئلن، چین میں ایک آڈی ڈیلر شپ نے ایک شخص پر مقدمہ کیا ہے۔اس شخص کی 3 سالہ بیٹی نے ڈیلر شپ پر ایک دو نہیں بلکہ 10 لگژری گاڑیوں پر خراشیں ڈال دی تھیں۔ اس شخص نے ڈیلر شپ کے ساتھ 10 ہزار ڈالر ادا کر کے تصفیہ کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
چھوٹی بچی کے والد، جنہیں صرف مسٹر ژہاؤ کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، اپنے دوست کے ساتھ کار دیکھنے ڈیلر شپ پر آئے تھے۔
(جاری ہے)
آڈی ڈیلر شپ نے بتدریج مسٹر ژہاؤ پر مقدمہ کر کے 2 لاکھ یوان یا 28 ہزار 400 ڈالر ہرجانہ طلب کیا۔ ڈیلر شپ کا کہنا تھا کہ یہ رقم صرف ایک اندازہ ہے۔ حتمی تخمینے کے دوران اس میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ڈیلر شپ کے ترجمان نے بتایا کہ وہ اب ان گاڑیوں کو برانڈ نیو کہہ کر فروخت نہیں کر سکتے جبکہ دوبارہ پینٹ کرانے سے ان کی قیمت کم ہو جائے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ اگر وہ پینٹ کرانے کے بعد گاڑیوں کو برانڈ نیو کہہ کر فروخت کریں گے تو جھوٹ پکڑے جانے پر گاہک گاڑی کی اصل قیمت سے 3 گنا زیادہ ہرجانے کا مقدمہ کر سکتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کاریں چونکہ کافی کم قیمت پر فروخت ہونگی، اس لیے وہ 2 لاکھ یوان ہرجانہ چاہتے ہیں۔ مسٹر ژہاؤ نے اتنا زیادہ جرمانہ ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا تاہم بتدریج 70 ہزار یوان یا 10 ہزار ڈالر ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔
گزشتہ دنوں چین میں ہی ایک ایسا کیس بھی سامنے آیا تھا، جس میں ایک شخص نے قیمتی گاڑی کو صرف اس وجہ سے خراشیں ڈال دی تھیں کہ اُن کو والد کو یہ کار خریدنا ہی پڑےگی(تفصیلات اس صفحے پر)۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.