انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے پرامن ماحول میں غنڈہ گرد عناصر کا گولیاں چلانا بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے ، سراج الحق
حملہ جمعیت کے تدریسی پروگرام پر ہوا اور انتظامیہ نے تصادم کا رنگ دیا،امیر جماعت اسلامی کا واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ
جمعہ 13 دسمبر 2019 15:15
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ ایک ایجنڈے کے تحت جمعیت کے لوگوں کو ٹارگٹ کیا گیایونیورسٹی انتظامیہ بتائے اسلحہ کیسے اندر آیاقاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو سمجھیں گے حکومت اسلام آباد میں امن و امان نہیں چاہتی۔
سراج الحق نے کہا کہ نااہل، لنگڑی اور بے پرواہ حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک کا وقت ہے،اسلامی یونیورسٹی میں درندے دندناتے رہے اور پولیس تماشائی بنی رہی ۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے ڈی آئی جی اقدامات کی بجائے سوشل میڈیا پر جھوٹ بولتے رہے سراج الحق نے کہا کہ حملہ جمعیت کے تدریسی پروگرام پر ہوا اور انتظامیہ نے تصادم کا رنگ دیاحملے میں صرف جمعیت کے لوگ قتل اور زخمی ہوئے پھر تصادم کو رنگ کس کی ایما پر۔انہوں نے کہا کہ سمجھتے ہیں یونیورسٹی انتظامیہ مسئلے کو فوری طور پر حل کرے گی،ایک ایجنڈے کے تحت لسانی تنظیموں کو کھلی چھٹی دے دی گئی،لسانی تنظیموں کا وجود آئین پاکستان سے انحراف اور ملک میں انارکی پھیلانے کے مترادف ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ گلگت میں جاں بحق طالب علم کے والدین اسلامی یونیورسٹی کے بارے میں کیا سوچیں گے،جب یونیورسٹی میں جمعیت کے ایکسپو پر حملے کی پلاننگ ہورہی تھی انتظامیہ کہاں تھی انہوں نے واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.