سمسٹر خزاں 2019ء کے 4 لاکھ طلباء کو کتب کی ترسیل رواں ماہ کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی،ذرائع علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

جمعہ 13 دسمبر 2019 16:14

سمسٹر خزاں 2019ء کے 4 لاکھ طلباء کو کتب کی ترسیل رواں ماہ کے آخر تک مکمل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2019ء کے رجسٹرڈ 4 لاکھ طلباء کو کتب بھجوائی جا چکی ہیں جبکہ طلباء کو کتب کی ترسیل رواں ماہ کے آخر تک مکمل کر لی جائے گا ۔علامہ اقابل اوپن یونیورسٹی کے ذرائع نے جمعہ کو یہاں ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا ہے کہ ہم اپنے طلباء کو سالانہ بنیادوں پر کتب کی سہل ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بھی بروئے کار لا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی نے کتب کی ترسیل کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا ہے تاکہ ملک بھر میں یونیورسٹی کے تقریباً 14 لاکھ طلباء کو درسی کتب باآسانی پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا ترسیلی شعبہ نے وائس چانسلر پروفیسر ضیاء القیوم کی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کتب کی تیز رفتار ترسیل کیلئے اضافی اقدامات بھی اٹھائے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ اب تک میٹرک، ایف اے اور بی اے پروگرام برائے سمسٹر خزاں 2019ء کے رجسٹرڈ 4 لاکھ طلباء کو کتب بھجوائی جا چکی ہیں جبکہ طلباء کو کتب کی ترسیل رواں ماہ کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح کے طلباء کو آن لائن کتب کی ترسیل کا پہلے ہی آغاز ہو چکا ہے۔