Live Updates

ڈیرھ سال میں جنوبی پنجاب صوبے پر بے بس حکومت عملی طور پر کوئی کام نہیں کر سکی‘عظمی بخاری

فیاض الحسن چوہان نے وفاق ،پنجاب اور سینیٹ میں حکومتی کی بے بسی کا اعتراف خود ہی کرلیا ہے‘ترجما ن ( ن ) لیگ پنجاب

ہفتہ 14 دسمبر 2019 16:19

ڈیرھ سال میں جنوبی پنجاب صوبے پر بے بس حکومت عملی طور پر کوئی کام نہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فیاض چوہان نے وفاق ،پنجاب اور سینیٹ میں حکومتی کی بے بسی کا اعتراف خود ہی کرلیا ہے،جہازوں میں بھر بھر کے لائے سرخیلے لوگ ہمیشہ موسمی پرندے ثابت ہوتے ہیں،ڈیرھ سال میں جنوبی پنجاب صوبے پر بے بس حکومت عملی طور پر کوئی کام نہیں کر سکی۔

عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف نے اپنے داماد علی عمران کو خود قید کروایا تھا۔عمران خان کا بھانجہ حسان نیازی چار دن سے مفرور ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان میں جرات ہے تو بھانجے کو خود پولیس کے حوالے کرائیں۔حسان نیازی کو عمران خان نے خود بھگایا ہے۔انہوںنے کہاکہ میاں نواز شریف جدی پشتی امیر ترین اور طعام پسند ہیں ۔

نوازشریف کے کھانے گنتے گنتے شہبازگل کی چھٹی ہوگئی۔عمران خان نے فیاض چوہان کی ڈیوٹی نوازشریف کی نقل و حرکت پر لگادی ہے۔قوم دیکھ رہی ہے فیاض چوہان جیسے کئی وزراء کی وزارتیں ملنے کے بعد غربت ختم ہو گئی ہے۔پنجاب کے وزیر اطلاعات کے پاس کوئی حکومتی معلومات نہیں ہوتی۔فیاض چوہان ہر پریس کانفرنس میں صرف نوازشریف اور شہبازشریف پر تنقید کرکے میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات