معلوم ہے آصف زرداری کی رہائی سے کس کس کو تکلیف ہے ، سابق صدر ملک میں ہی رہیں گے ، نیر حسین بخاری

ہفتہ 14 دسمبر 2019 19:37

معلوم ہے آصف زرداری کی رہائی سے کس کس کو تکلیف ہے ، سابق صدر ملک میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ معلوم ہے آصف زرداری کی رہائی سے کس کس کو تکلیف ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں نیر بخاری نے کہا کہ آصف زرداری ملک میں ہی رہیں گے ،آصف زرداری جمہوریت کی علامت ہیں جمہوریت زیادہ دیر قید نہیں رکھی جا سکتی ۔نیر بخاری نے کہاکہ سلیکٹڈ کا اقتدار ہچکولے لے رہا ہے ،شیخ رشید جسے لوگ اپنی بے عزتی کی بھی مارکیٹنگ کرتے ہیں ۔