پاکستان اور سری لنکا کے درمیان چو تھے دن کا کھیل بھی بارش اور خراب موسم کی نذر ہوگیا

ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:26

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان چو تھے دن کا کھیل بھی بارش اور خراب موسم ..
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان چو تھے دن کا کھیل بھی بارش اور خراب موسم کی نذر ہوگیا، دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ میچ ڈرا کی جانب گامزن ہے۔ ہفتہ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ کے چوتھے روزبارش کی وجہ سے آؤٹ فیلڈ گیلا ہونے کے باعث ایک بھی گیند نہیں کرائی جا سکی۔

(جاری ہے)

امپائرز نے میدان کا معائنہ کیااور گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے چوتھے دن کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا۔

گزشتہ دوروزبھی بارش اور خراب روشنی کے باعث صرف 23 اوورز ممکن ہو سکے۔میچ کی ابھی تک ایک بھی اننگز مکمل نہیں ہو سکی۔ مہمان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 282رنزبنائے۔دھنن جایا ڈی سلوا 87جبکہ دلروان پریرا 6رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ میچ کا (آج) اتوار کو پانچوں اور آخری دن ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ19 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔