بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی خدمت کا جزبہ رکھتی ہے،وزیراعلیٰ جام کمال خان

ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:29

بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی خدمت کا جزبہ رکھتی ہے،وزیراعلیٰ جام کمال ..
جھل مگسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی خدمت کا جزبہ رکھتی ہے اور اس جزبے اور عزم کو کامیابی سے آگے بڑھاتے ہوئے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا گیا ہے چھو ٹے پیمانے پر معاشی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور کابینہ نے اخوت فانڈیشن کے اشتراک سے 1.

(جاری ہے)

6 ارب روپے سے چھوٹے کاروبار کے آغاز کے لیئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کی منظوری دی ہے صوبے کی ترقی میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور انکی فلاح و بہبود کے لیئے علیحدہ محکمہ قائم کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہندو برادری کی دعوت پر مندر کے دورے کے موقع پر بات چیت کر تے ہو ئے کیا پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور دھنیش کمار بھی اس موقع پر موجود تھے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سماجی تحفظ کے پروگرام کے آغاز کا مقصد صوبے کے عوام کے معاشی وسماجی حقوق کا تحفظ ہے صوبے کی یکساں ترقی اور یہاں آباد ہر قو م قبیلے اور ہر مذہب کے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ حکومت کی زمہ داری ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا ہندو برادری کی جانب سے اس موقع پر وزیراعلیٰ کے وژن قیادت اور بلوچستان کی ترقی کے عزم کو سراہتے ہوئے اقلیتوں کے لیئے علیحدہ محکمے کے قیام پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا انہوں نے کہا کہ دھنیش کمار پورے صوبے کی اقلیتوں کی ترقی کے لیئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں ہندو وفد نے جھل مگسی کار ریلی کو علاقے میں معاشی سرگر میوں کے فروغ کا اہم زریعہ قرار دیا جبکہ مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں بنکنگ کاموثر نظام نہ ہو نے کی و جہ سے کاروباری لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں جبکہ تعلیم و صحت کے محکموں میں خالی آسامیوں پر جلد بھرتی کی بھی ضرورت ہے تاکہ ان شعبوں میں مزید بہتری آسکے وزیراعلیٰ نے پیش کیئے گیئے مسائل کے جلد حل کی یقینی دہانی کرائی اس موقع پر ہندو برادری کی جانب سے وزیراعلیٰ کے اعزاز میں عصرانہ دیا گیا۔