نیب نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو طلب کر لیا

اتوار 15 دسمبر 2019 21:05

نیب نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو طلب کر لیا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو (آج) پیر کی صبح 11 بجے طلب کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق یوسف رضا گیلانی کو پیر کی صبح ساڑھے گیارہ بجے نیب روالپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی، انہیں غیر قانونی تقرری کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی کو تعینات کیا تھا، نیب کی تفتیشی ٹیم اس حوالے سے اٴْن کا بیان ریکارڈ کرے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یوسف رضا گیلانی کو گزشتہ برس نیب نے غیر قانونی ٹھیکوں سے متعلق کیس میں متعدد بار طلب کیا تھا علاوہ ازیں جعلی اکاؤنٹس کیس میں بھی وہ احتساب عدالتوں میں پیش ہوچکے ہیں۔جعلی اکاؤنٹس کیس کے حوالے سے سابق وزیراعظم نے تفتیشی ٹیم کو 26 اپریل کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔