
کوئی نہیں جانتا اس ویلش ٹاؤن میں سینکڑوں پرندے کیسے مارے گئے
اتوار 15 دسمبر 2019 23:54

شمالی ویلز کی ایک سڑک پر سینکڑوں پرندے مردہ پائے گئے ہیں۔ انگلسی کی ایک سڑک پر 300 سے زیادہ مینا خون میں لت پت پائیں گئیں۔
نارتھ ویلز لائیو کے مطابق ان مینا ؤں کو ہنا سٹوینز نے اس وقت دیکھا جب وہ اپنے گھر جا رہی تھیں۔ مس سٹیونز نے بتایا کہ انہوں نے آسمان پر پرندوں کے ایک جھنڈ کو اڑتے دیکھا۔ یہ پرندے زمین پر اترے اور کچھ کھانے لگے۔ ایک گھنٹے بعد وہ مر چکے تھے۔
مس سٹیونز کے ساتھی ڈافیڈ ایڈورڈ نے اس مردہ پرندوں کی تصویر بنا کر فیس بک پر شیئر کر دی ۔
(جاری ہے)
یہ تصویر نارتھ ویلز برڈ اینڈ وائلڈ لائف سائٹنگ نامی گروپ میں شیئر کی گئی تھی۔شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا گیا تھا کہ 225 پرندوں کو سڑک پر اور 100 سے زیادہ دوسروں کو جھاڑیوں پر گنا گیا ہے۔ایڈورڈ نے اپنی پوسٹ میں خدشہ ظاہر کیا کہ ان پرندوں نے زہریلا دانہ کھایا ہے۔
بی بی سی کے مطابق اینیمل اینڈ پلانٹ ہیلتھ ایجنسی نے پرندوں کے نمونے جمع کر لیے ہیں۔نارتھ ویلز پولیس کا کہنا ہے کہ وہ بھی اس عجیب وغریب دریافت کی تفتیش کر رہے ہیں۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ اس بارے میں کچھ جانتے ہیں تواپنی معلوم پویس کے ساتھ شیئر کریں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
-
صرف 0.103 سیکنڈ ‘روبوٹ نے کم ترین وقت میں روبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
-
امریکی خاتون نے 25 منٹ تک بالوں سے لٹک کر دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو آگ لگادی
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.