محبت کرنے والا بیٹا 60 سالہ ماں کے روپ میں خود ڈرائیونگ لائسنس کا ٹسٹ دینے پہنچ گیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 15 دسمبر 2019 23:54

محبت کرنے والا بیٹا 60 سالہ ماں کے روپ میں خود ڈرائیونگ لائسنس کا ٹسٹ ..

حال ہی  میں ایک 43 سالہ شخص کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا، جب وہ اپنی ماں کے روپ میں ڈرائیونگ ٹسٹ دینے پہنچ گئے۔
ہیٹور سکیاؤ کی 60 سالہ ماں ماریا   تین بار ڈرائیونگ ٹسٹ میں فیل ہو چکی ہیں۔ اس کے بعد  کار مکینک ہیٹور نے اُن کی مدد کرنے کے لیے انوکھا طریقہ اپنایا۔
ہیٹور نے اپنی والدہ کی مدد کرنے کے لیے  اُن کی بجائے خود ٹسٹ دینے کا فیصلہ کیا۔

اس کے لیے ہیٹور نے اپنی ماں کی طرح بوڑھی خاتون کا روپ دھارا۔ انہوں نے میک اپ کیا، چشمہ پہنا، بالوں  کو سفید کیا اور  اپنی والدہ کی طرح کے کپڑے پہن کر ٹسٹ دینے پہنچ گئے۔ انہوں نے اپنی آواز کو بھی بدلنے کی کافی کوشش کی لیکن  اُن کے حلیے اور اُن کی  ماں کے شناختی کارڈ کی تصویریں نہیں ملتی تھی، اسی وجہ سے وہ پکڑے بھی گئے۔

(جاری ہے)


ہیٹور کو اس وقت پکڑا گیا، جب ٹسٹ کے دوران انسٹرکٹر نے دیکھا کہ اُن کے ساتھ موجود ”خاتون“  کی شکل شناختی کارڈ میں  میں لگی تصویر کے مطابق نہیں ہے۔

یہ دیکھ کر انسٹرکٹر نے فوراً پولیس کو بلا لیا۔پولیس نے ہیٹور کو دھوکہ دہی اور کسی دوسرے کی شناخت استعمال کرنے پر گرفتار کرلیا ہے۔ بعد میں ہیٹور نے اعتراف کیاکہ وہ اپنی ماں کی محبت میں اُن کی جگہ ڈرائیونگ ٹسٹ دینے آئے تھے۔
برازیل کے سوشل میڈیا پر ہیٹور کی کہانی کافی وائرل ہوگئی ہے۔ اس پر لوگوں نے ملے جلے رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔کچھ لوگوں نے ہیٹور پر تنقید کی ہے تو کچھ لوگوں  کا کہنا ہے کہ انہوں جو کیا ماں کی محبت میں کیا، اس لیے انہیں سزا نہیں دینی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :