اسلام آباد ماڈل ہیلتھ کئیر سسٹم کا آغاز پرائمری ہیلتھ کئیر سے ہوگا، ڈاکٹر ظفر مرزا

ماڈل ہیلتھ کئیر سسٹم تب تک فائدہ مند نہیں ہوتا جب تک وہاں کام کرنے والے خوش نہ ہوں،اسلام آباد میں جو ڈاکٹرز جس گریڈ پر آتے ہیں اسی گریڈ پر ریٹائیر ہوجاتے ہیں، معاون خصوصی کا خطاب

جمعرات 19 دسمبر 2019 15:47

اسلام آباد ماڈل ہیلتھ کئیر سسٹم کا آغاز پرائمری ہیلتھ کئیر سے ہوگا، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2019ء) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ اسلام آباد ماڈل ہیلتھ کئیر سسٹم کا آغاز پرائمری ہیلتھ کئیر سے ہوگا، ماڈل ہیلتھ کئیر سسٹم تب تک فائدہ مند نہیں ہوتا جب تک وہاں کام کرنے والے خوش نہ ہوں،اسلام آباد میں جو ڈاکٹرز جس گریڈ پر آتے ہیں اسی گریڈ پر ریٹائیر ہوجاتے ہیں۔

جمعرات کو معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفر مرزانے فیڈرل جنرل ہسپتال کی نئی او پی ڈی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ستمبر میں یہاں آیا تھا تو او پی ڈی کی حالت بہت بری تھی،،ڈیڑھ سال سے او پی ڈی مکمل نہیں ہوپارہی تھی۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کا ماڈل ہیلتھ کئیر سسٹم کا آغاز پرائمری ہیلتھ کئیر سے ہوگاماڈل ہیلتھ کیئر سسٹم کمپیوٹرائز ہوگا۔

(جاری ہے)

ماڈل ہیلتھ کئیر سسٹم تب تک فائدہ مند نہیں ہوتا جب تک وہاں کام کرنے والے خوش نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہر ہیلتھ کئیر سنٹر میں ایک ایمبولینس موجود ہوگی ابھی یہ طے کرنا ہے کس ہیلتھ سنٹر میں کتنے ورکرز ہونے چاہیے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ بیسک ہیلتھ کیئر میں ڈاکٹرز کیلئے دوبار اشتہار دے چکے ہیں مگر وہ اپلائی نہیں کرتے،انکو ڈر ہے کہ وہ ایک ہی گریڈ پر رہیں گے،، ماڈل ہیلتھ کیئر سسٹم کو سمجھنے کی کوشش کریں اور اسکا حصہ بنیں،،انہوں نے کہا کہ اس سال 5 ملین خاندانوں کو صحت کارڈ دے چکے ہیں،،اگلے سال تک مزید 10 ملین غریب خاندانوں کو ہیلتھ کارڈدیں گے۔

متعلقہ عنوان :