چرچ اور اچانک فو ت ہونے والی دو سالہ بچی کے گھر والے دعاؤں سے مرحومہ کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کریں گے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 20 دسمبر 2019 23:56

چرچ اور اچانک فو ت ہونے والی دو سالہ بچی کے گھر والے دعاؤں سے مرحومہ ..

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے  ایک خاندان  نے ریڈنگ میں بیتھل چرچ کے اراکین سے  ایک غیر معمولی اپیل کی ہے۔ اس خاندا ن نے چرچ کے  اراکین سے درخواست کی ہے کہ وہ اُن کی بچی کو دعاؤں اور حمد گا کر معجزانہ طور پر زندہ کرنے کی کوشش میں اُن کا ساتھ دیں۔
اس جمعہ کو 2 سالہ اولیو الاینی ہیلیجنتھل  سوتے میں سانس بند ہونے سے وفات پا گئیں تھیں۔اس سے پہلے  ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ آنے والے طبی عملے کی بھرپور کوششوں  سے بھی اولیو کی سانسیں بحال نہیں ہوئی تھیں ۔

اولیوکی لاش  شاستا کاؤنٹی کورونر کے دفتر لے جائی گئی لیکن اولیو کے والدین اپنی بیٹی کی موت کا یقین کرنے کو تیار نہیں۔اب انہوں نے دعاؤں سے اپنی بیٹی کو زندہ کرنے  کی کوشش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اولیو کے  والدین اینڈرویو اورکیلی  بھی بیتھل چرچ کے رکن ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں یقین ہے کہ  بہت سے لوگوں کی دعاؤں،موسیقی اور حمد سے اُن کی بیٹی زندہ ہو سکتی ہے۔


عام طور پر مسیحی  چرچ س  طرح مردوں کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوششوں کو قبول نہیں کرتے  لیکن بیتھل چرچ کے باضابطہ بیان کے مطابق اس کے  اراکین  بائبل میں موجودہ صحت یاب ہونے اور جسمانی طور پر دوبارہ زندہ ہونے کی باتوں پر یقین کرتے ہیں۔ چرچ کے اراکین کا ماننا ہے کہ یہ معجزے آج بھی ہو سکتے ہیں۔چرچ کے ترجمان نے بتایا کہ یہ پہلی عوامی دعا ہوگی، جو چرچ  دوبارہ زندہ کرنے کے لیے منعقد کر رہا ہے۔


چرچ نے اینڈروئیڈ اور کیلی کی بیٹی کو دوبارہ زندہ کرنے کے ساتھ  ساتھ اُن کے لیے گو  فنڈ می پر  پیسے جمع کرنے کی ایک مہم بھی شروع کی ہے۔ اس مہم کا ہدف 1 لاکھ ڈالر جمع کرنا ہے۔یہ رقم اینڈرویو اور کیلی کے مستقبل کے طبی اور دوسرے اخراجات کے لیے جمع کی  جا رہی ہے۔ اس مہم میں 343 افراداب تک 43 ہزار ڈالر جمع کر چکے ہیں۔بہت سے افراد نے اس مہم  پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  چرچ اور اینڈرویو  عوام کے ساتھ فراڈ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :