دنیا میں سب سے طویل ہجرت کرنے والا پرندہ

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 21 دسمبر 2019 23:56

دنیا میں سب سے طویل ہجرت کرنے والا پرندہ

جدید ٹیکنالوجی کے باعث ہجرت کے دوران  ہر قسم کے پرندوں کی ٹریکنگ آسان ہو گئی ہے۔اس پہلے وزنی ٹرانسمیٹر کے باعث بڑے پرندوں کی  ایک جگہ سے دوسری جگہ ہجرت کو ٹریک کیا جا سکتا تھا۔
ماہرین نے اب اتنے چھوٹے ٹرانسمیٹر بنا لیے ہیں، جن کا وزن بہت سے  چھوٹے پرندوں کو بھی  بھاری نہیں لگتا۔

(جاری ہے)

برٹش انٹارکٹک  سروے   کے نئے اور انتہائی کم وزن (1.4 گرام ) چھوٹے ٹرانسمیٹر سے پتا چلا ہے کہ 4 اونس (113 گرام) وزنی قطب شمالی کی بحری ابابیل   ہر سال گرین لینڈ اور انٹارکٹکا کے درمیان زِک زیگ کے انداز میں سفر کرتی ہے۔

اس عمل میں  وہ 44 ہزار میل یا 71 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے۔ اس سے پہلے  طویل ترین ہجرت کا ریکارڈ ماہی بر (لمبی چونچ والا سمُندری پرندہ جو پانی پر سے تقریباً چھوتا ہوا گزرتا ہے) کے  پاس تھا۔  بحری ابابیل ، ماہی بر  سے 4 ہزار میل یا 6440 کلومیٹر زیادہ فاصلہ طے کرتی ہے۔
بحری ابابیل کی اوسط عمر 30 سال یا زیادہ بھی ہوتی ہے۔ اپنی پوری عمر میں ایک بحری ابابیل اوسط 1.5 ملین میل یا 2.4 ملین کلومیٹر کا فاصلہ طے  کرتی ہے۔ یہ فاصلہ زمین اور چاند کے فاصلے سے تین گنا ہے۔

متعلقہ عنوان :