450 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ گرم پانی میں رہنے والے جھینگے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 21 دسمبر 2019 23:56

450 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ گرم پانی میں رہنے والے جھینگے

دنیا میں جھینگے (شرمپ) کی ایسی  اقسام بھی ہیں جو سمندر کی انتہائی گہرائیوں میں آتش فشانی دہانوں  میں رہتی ہے۔
برطانوی سائنسدانوں نے انہیں کریبین میں زیر آب گرم پانی کے چشموں کی تلاش کے دوران دریافت کیا ہے۔یہ  جھینگے 450 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ گرم پانی میں رہتے ہیں۔
سائنسدانوں نے اسے سمندر میں 5 ہزار میٹر کی گہرائی میں موجود آتش فشانی چشمے بلیک سموکر سے دریافت کیا ہے۔

اس آتش فشانی چشمے کا گرم پانی سمندر میں  ایک کلومیٹر اوپر تک آتا ہے۔انتہائی سخت حالات کے باوجود اس جگہ کے آتش فشانی دہانوں میں جھینگوں کی  ایسی اقسام رہتی ہیں، جن کی پشت پر روشنی محسوس کرنے والے اعضا ہیں۔یہ جھینگے مجمع کی صورت میں اکھٹے رہتے ہیں۔6 میٹر اونچے ایک آتش فشانی دہانے میں تقریباً 2000  جھینگے فی مربع میٹر رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان جھینگوں میں آنکھوں کی بجائے  پشت پر روشنی محسوس کرنے والے اعضا ہیں، جن کی مدد سے یہ ایک جگہ سے دوسری جگہ حرکت کرتے ہیں ۔


سائنسدانوں نے ان جھینگوں کو Rimicaris hybisae کا نام دیا ہے۔ انہیں یہ نام گہرے سمندر میں جانے اور انہیں جمع کرنے والی مشین کے نام پر دیا گیا ہے۔
جھینگوں کھانے کے شوقین حضرات فی الحال پریشان ہیں کہ اتنی گرمی میں رہنے والے جھینگوں کو کیسے پکایا اور کھایا جائے۔

متعلقہ عنوان :