صرف ایک کمرے پر مشتمل دنیا کا سب سے چھوٹا آباد جزیرہ

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 21 دسمبر 2019 23:57

صرف ایک کمرے پر مشتمل دنیا کا سب سے چھوٹا آباد جزیرہ
جسٹ روم انف آئی لینڈ (Just Room Enough Island) اپنے  نام کی طرح ایک کمرے پر مشتمل دنیا کا سب سے چھوٹا آباد جزیرہ ہے۔یہ جزیرہ اتنا چھوٹا ہے کہ اس پر صرف ایک کمرہ، دودرخت، ایک بہت چھوٹا سا ساحل اور دو ساحلی کرسیاں ہیں۔
جسٹ روم انف آئی لینڈ کینیڈا اور  امریکا کی سرحد کے درمیان موجود  ہزاروں جزیروں میں سے ایک ہے۔اس جزیرے کا رقبہ صرف 3300 مربع فٹ یا 310 مربع میٹر ہے، جو اسے دنیا کا سب سے چھوٹا آباد جزیرہ بناتا ہے۔

اس جزیرے کو 1950 کی دہائی میں سائز لینڈ فیملی نے خریدا تھا۔ تاہم انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن یہ جزیرہ دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن جائے گا۔
پہلے یہ دوسرے ہزاروں جزیروں کی طرح ایک عام سا جزیرہ تھا۔  تاہم اسے باقاعدہ قابل شناخت جزیرہ بنانے کے لیے سائزلینڈ فیملی نے کافی محنت کی ہے۔

(جاری ہے)

جزیرے کےقابل شناخت ہونے کے لیے ضروری ہے کہ  یہ ایک مربع فٹ سے زیادہ ہو،  سارا سال پانی میں نہ ڈوبے اور اس پر کم از کم ایک درخت ہو۔

اس جزیرے پر درخت نہیں تھے۔ اس لیے سائزلینڈ فیملی نے یہاں باقاعدہ درخت اگائے۔سائز لینڈ  فیملی  کو امید نہیں تھی کہ اُن کےجزیرے، جب اس کا نام ہب آئی لینڈ تھا، کو شناخت ملتے ہی گینیز ورلڈ ریکارڈ اُن سے رابطہ کرے گا۔اس سے پہلے دنیا کے سب سے چھوٹے آباد جزیرے کا  ریکارڈ آئل آف سسلی کے پاس موجود جزیرے بشپ راک کے پاس تھا۔ بشپ راک رقبے میں  ہب آئی لینڈ سے دوگناتھا۔

متعلقہ عنوان :