Live Updates

وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

ملاقات میں طے پایا ہے کہ اداروں کے ٹکراؤ کا تاثر نہیں جانا چاہیے اور نہ ہی ایسے بیانات دیئے جانے چاہئیں: ڈاکٹر شاہد مسعود

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 23 دسمبر 2019 14:34

وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23دسمبر 2019ء) گزشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی اہم ملاقات ہوئی جس میں لائن آف کنٹرول پر کشیدگی اور مُلکی سلامتی سے متعلق دیگر امور زیر بحث آئے۔ معروف سینیئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے اس ملاقات کے دوران ہونے والی باتوں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی گزشتہ ملاقات میں طے پایا ہے کہ اداروں کے تصادم جیسے بیانات نہیں دیے جائیں گے۔

اس ملاقات میں وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ اداروں کے ٹکراؤ کا تاثر بھی نہیں دِیا جانا چاہیے۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقاراحمد سیٹھ کیخلاف ریفرنس کا معاملہ بھی فی الحال رک گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاملات ایک نیا رنگ لینے جا رہے ہیں اور بیانات کو روک دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں سنگین غداری کیس کے فیصلے کوئی بیان نہیں دے رہیں۔سینیئر اینکر نے کہا کہ سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف کیس مسلم لیگ (ن) کے دور میں دائر ہوا تھا مگر وہ لوگ بھی کوئی بیان نہیں دیے رہے۔ ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا کہ خصوصی عدالت فیصلے کیخلاف اپیل بھی فی الحال دائر نہیں کی گئی۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں یہ فیصلہ بہت اچھا ہوا ہے کہ بیانات دینے سے روک دیا گیا ہے تاکہ مزید تلخی نہ بڑھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دِنوں خصوصی عدالت کی جانب سے سابق آرمی چیف و صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت سُنائی گئی۔ اس فیصلے کے بعد حکومت اور اٹارنی جنرل کی جانب سے بھی شدید ردِعمل ظاہر کیا گیا ۔ اٹارنی جنرل انور منصور جو ایک وقت میں پرویز مشرف کے وکیل بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے بھی عدلیہ کے فیصلے پر کڑی تنقید کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ اگر سپریم جوڈیشل کونسل نے جج کو دماغی طور پر ان فِٹ قرار دے دیا تو پھر اس کا جنرل پرویز مشرف کے حوالے سے سُنایا گیا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات