دنیا کے سب سے بڑے کرسمس ٹری کا ریکارڈ کئی دہائیوں سے کوئی نہیں توڑ سکا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 24 دسمبر 2019 23:57

دنیا کے سب سے بڑے  کرسمس ٹری کا ریکارڈ کئی دہائیوں سے کوئی نہیں توڑ سکا

اٹلی  کے امبریا علاقے میں  کوہ انجینو کے دامن میں  واقع  چھوٹے سے گاؤں گوبیو میں دنیا کا سب سے بڑا کرسمس ٹری ہے۔1981 میں  کوہ انجینو کی ڈھلوان پر ایک 750 میٹر اونچا کرسمس ٹری بنایا  گیا۔ اس کرسمس ٹری پر 700 بڑی لائٹیں لگائی گئی ہیں۔ان لائٹوں کو ہر سال 7 دسمبر کو روشن کیا جاتا ہے اور یہ کرسمس ٹری  6 جنوری تک روشن رہتا ہے۔اس کرسمس ٹری کو مقامی سینٹ اوبالڈو کے اعزاز میں بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

1991 میں  گینیز ورلڈ ریکارڈ  نے اسے دنیا کا سب سے بڑا کرسمس ٹری  قرار دیا۔اس کے بعد سے آج تک کوئی اس ریکارڈ کے قریب بھی نہیں پہنچ سکا۔
اس  کرسمس  ٹری  کو ہر سال روشن کرنے  کے لیے تیار رکھنا کوئی آسان کام نہیں۔ مقامی رضاکاروں کا ایک گروپ، جسے البرائیولی کہا جاتا ہے، اس کرسمس ٹری کو درست حالت میں رکھتے ہیں۔اس گروپ نے اس سال  اس کرسمس ٹری کی 35 واٹ سے چلنے والی  8.5 کلومیٹر  تاروں اور 3 ہزار لائٹوں کا معائنہ کیا۔اس کرسمس ٹری کے اوپر جو روشن ستارہ بنایا گیا ہے، صرف اس میں ہی 1350 لائٹیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :