ادویات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،

مریضوں کو علاج کی معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں، ڈاکٹر ظفرمرزا

بدھ 25 دسمبر 2019 11:25

ادویات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2019ء) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ ادویات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، مریضوں کو علاج کی معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں، پیرا میڈیکل سٹاف اور ڈاکٹر عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، صحت کے شعبے میں کی جانے والی اصلاحات وزیر اعظم کے ویژن کا حصہ ہیں، معیاری علاج عوام کا حق ہے اور ریاست کی ذمہ داری ہے ، علاج کے سلسلے کسی قسم کی غفلت کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پمز ہسپتال کے اچانک دورے کے موقع پر کیا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے بچوں کی ایمرجنسی سمیت سرجیکل وارڈز کا بھی دورہ کیا اور وارڈ میں موجود ڈاکٹرز سے درپیش مسائل بارے گفتگو کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معاون خصوصی نے کہا کہ ادویات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ مریضوں کو علاج کی معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

پیرا میڈیکل سٹاف اور ڈاکٹر عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں کی جانے والی اصلاحات وزیر اعظم کے ویژن کا حصہ ہیں۔ معیاری علاج عوام کا حق ہے اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔ علاج کے سلسلے کسی قسم کی غفلت کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

صحت کا شعبہ اصلاحات اور ترقی کے عملی دور سے گزر رہا ہے۔ وزیراعظم کا ویژن اور میرا مشن ہے یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کو حقیقی معنوں میں شفا خانے بنائیں گے۔ بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کر رہے ہیں۔ عوام کو علاج کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لایں گے۔