دروازہ بند کر کے اے ٹی ایم سے پیسے چرانے والا بے وقوف چوردروازہ کھولنے کا طریقہ ہی بھول گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 25 دسمبر 2019 23:54

دروازہ بند کر کے اے ٹی ایم سے پیسے چرانے والا بے وقوف چوردروازہ کھولنے ..

چین میں چوری کی ایک واردات میں بے وقوف چور  اس وقت خوفزدہ ہو گیا، جب اسے  اے ٹی ایم کا  بند دروازہ کھولنے کا طریقہ ہی بھول گیا۔ یہ چور دروازہ لاک کر کے  اے ٹی ایم سے پیسے چرا رہا ہے۔
چین کے شانڈونگ شہر میں ایک اے ٹی ایم روم میں لگے  نگرانی کے کیمروں  کی فوٹیج کے مطابق  چور اے ٹی ایم روم میں داخل ہوا۔

(جاری ہے)

اس شخص نے اندر داخل ہونے کے بعد دروازہ لاک کیا اور پھر کچھ دیر کے بعد دوبارہ کھولنے کی  ناکام کوشش کی۔

 اسی دوران الارم بھی بج اٹھے ۔ اس پر خوفزدہ چور نے ہاتھ میں پکڑی ہوئی دھاتی  ٹرے پہلے  دروازے پر  اور پھر اے ٹی ایم پرمارنی شروع کر دی۔
یہ نامعلوم چور کچھ دیر بعد دروازہ کھول کر فرار ہونے میں کامیاب تو ہو گیا لیکن بدقسمتی سے کچھ دیر بعد ہی پولیس نے اسے  گرفتار کر لیا۔چوری کی اس دلچسپ واردات کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔

متعلقہ عنوان :