انڈونیشیا کی خاتون خانہ نے اپنے گھر میں 250 سے زیادہ بے گھر بلیاں پال رکھی ہیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 27 دسمبر 2019 23:55

انڈونیشیا کی خاتون خانہ نے اپنے گھر میں 250 سے زیادہ بے گھر بلیاں پال ..

جکارتا سے تعلق رکھنے والی ایک انڈونیشن خاتون خانہ دتا اگوستا نے اپنے گھر میں  250 سے زیادہ بلیاں پال رکھی ہیں۔ دتا  اپنے علاقے کی گلیوں میں گھوم پھر کر بیمار بلیوں کو اپنے گھر لے آتی ہیں۔انہیں امید ہے کہ ایک  دن کوئی ان کی بلیوں کو اپنا  لے گا۔
45 سالہ دتا نے رائٹرز کوبتایا  کہ گلیوں میں ترک کی ہوئی بلیوں کو دیکھنا آسان نہیں۔دتا اپنے بچپن سے ہی بلیوں کو بچانا چاہتی تھیں۔


شادی کے بعد  چار سال پہلے وہ  اپنے شوہر محمد لطفی کے ساتھ  مغربی جاوا کے بیکاسی شہر سے اسی صوبے کے دوسرے علاقے  پارونگ  کے ایک بہت بڑے گھر میں منتقل ہوئیں تو انہوں نے    بلیوں کا خیال رکھنے کا فیصلہ کیا۔
اس وقت یہ جوڑا بلیوں کی خوراک اور ادویات پر روزانہ   10 لاکھ انڈونیشین روپیہ یا 72 ڈالر خرچ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے 5 افراد کو بھی ملازمت پر رکھا ہوا ہے، جو دن میں دو بار اُن کے گھر کی صفائی کرتے ہیں۔

دتا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھر میں صحت مند نظر آنے والی بلیوں کو نہیں لاتی۔وہ معذور بلیوں کو ہمیشہ اپنے گھر پر رکھتی ہیں۔دتا ہر روز گلیوں میں  چہل قدمی کرتی ہیں، انہیں جہا ں کوئی بلی نظر آئے، وہ اسے خوراک ڈالتی ہیں۔دتا اس بات کا بھی خیال رکھتی ہے کہ بلیوں کی وجہ سے اُن سے قریب رہنے والے لوگوں کی  صحت متاثر نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :