کھانوں سے متعلق 10 عجیب و غریب بیماریاں

Ameen Akbar امین اکبر پیر 30 دسمبر 2019 23:53

کھانوں سے متعلق 10 عجیب و غریب بیماریاں
عام طور پر کہا جاتا ہے کہ کچھ لوگ کھانے کے لیے زندہ ہوتے ہیں ۔ اس میں کھانے سے مراد وہ تمام لذیذ کھانے شامل ہوتے ہیں، جو لوگ عام طور پر ہوٹلوں یا تقریبات میں کھا سکتے ہیں۔تاہم کچھ لوگوں کو ایسی چیزیں کھانے کی بھی بیماری ہو جاتی ہے، جو دوسرے کے لیے حیرت کا باعث ہوتی ہے۔ ذیل میں ہم آپ کو ایسی ہی  کھانوں کی 10 عجیب و غریب بیماریوں کے بارے میں بتا رہے ہیں۔


10۔عدم اشتہا ( Anorexia۔) اس بیماری میں مبتلا شخص بھوکا رہتا ہے اور عجیب و غریب اشیا کھا  کر بھوک کا احساس ختم کرتا ہے، اس بیماری میں مبتلا لوگ ایسے جوس، جیسے کچی روئی کا رس وغیرہ، بھی پی لیتے ہیں، جس سے اُن کی موت واقع ہو جاتی ہے۔  ہر سال بہت سے لوگ اس بیماری سے مرتے ہیں۔
9۔ Xylophagia۔ اس بیماری میں مبتلا لوگ لکڑی کھاتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ پیکا (Pica) نامی بیماری کی ایک قسم ہے۔

اس بیماری میں مبتلا لوگ کاغذ، پنسل، درختوں کی چھال اور لکڑی سے بنی دوسری چزیں بھی کھا لیتے ہیں۔
8۔ بال کھانے کا جنون (Trichophagia)۔ اس بیماری میں مبتلا لوگ بال کھاتے ہیں۔ یہ بال پیٹ میں جمع ہو کر درد کا باعث بنتے ہیں۔
7۔شیشہ خوری (Hyalophagia۔) اس بیماری میں مبتلا افراد شیشہ کھاتے ہیں۔ یہ بھی پیکا بیماری کی ہی ایک قسم ہے۔
6۔ پیشاب پینا (Urophagia)۔

اس بیماری میں مبتلا افراد اپنا یا دوسروں کا پیشاب پیتے ہیں۔
5۔ جیوفگی یا خاک خوری  (Geophagy)۔ اس بیماری میں مبتلا افراد زمین سے متعلقہ چیزیں جیسے مٹی اور چاک کھاتے ہیں۔ عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ جسم میں معدنیات کی کمی ہونے کی صورت میں یہ بیماری لاحق ہوتی ہے۔ یہ بھی پیکا بیماری سے متعلقہ ہے۔
 4۔ مردم خوری (Anthropophagy) اس بیماری میں مبتلا لوگ آدم خور ہوتے ہیں اور دوسرے انسانوں کو مار کر کھاتے ہیں۔


3۔ Autosarcophagy۔ اس بیماری میں مبتلا لوگ خود کو ہی کھاتے ہیں، یہ اپنی جلد کھاتے ہیں یا شدید تکلیف دہ عمل سے جسم میں تبدیلی، جیسے ناک، کان یا گال پر سوراخ، کراتے ہیں۔ 
2۔ Coprophagia۔ اس مرض میں مبتلا افراد فضلہ کھاتے ہیں۔
1۔ مردہ خوری (Necrophagia)۔ اس بیماری میں مبتلا لوگ مُردوں کا گوشت کھاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :