اگلی دہائی کے لیے 10 اہم پیش گوئیاں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 1 جنوری 2020 23:38

اگلی  دہائی کے لیے 10 اہم پیش گوئیاں

2020 کا آغاز ہو چکا ہے۔ پچھلے دس سالوںمیں بہت کچھ بدلا ہے۔ پچھلی دہائی میں مریخ تک پہنچنے کی دوڑ شروع ہوئی ۔ سیلف ڈرائیو کار کو تجارتی پیمانے پر لانچ کیا گیا۔پچھلی دہائی میں ہم نے بلیک ہول کی تصویر بھی دیکھی۔اگلی دہائی میں بھی بہت کچھ بدلنے والا ہے۔اگلی دہائیوں میں ہونے والی کچھ اہم تبدیلیاں اس طرح ہو سکتی ہیں؛
2020: اگر سائنسدان اپنی  منصوبہ بندی کے تحت کام کرتے رہے تو اس سال  دماغ پڑھنے والی مشین  کی تیاری شروع ہو سکے گی۔


2021: اس سال سیلف ڈرائیونگ کار کی بڑے پیمانے  پر تیاری شروع ہو جائے گی۔
2022:شمسی توانائی سے چلنے والے  ہوائی جہاز تجارتی پیمانے پر دستیاب ہونگے۔
2023:ا س سال عالمی معیشت  کو بڑا دھچکا لگے گا، جس سے دنیا کے تمام ممالک ہی متاثر ہونگے۔

(جاری ہے)


2024: مریخ پر پہلا انسانی مشن جائے گا۔


2025: دماغی سائنسدان دماغ کو اتنا زیادہ جان لیں گے کہ بہت سی بیماریوں کا علاج  دوائیوں سے کرنے کی بجائے  دماغی آپریشن سے کریں گے۔
2026: ڈاکٹر   انسانی دل  کے لیے ریورس ایجنگ کا طریقہ کار دریافت کر لیں گے۔
2027: ترقی پذیر ممالک کی معیشت امریکا سے مضبوط   ہوگی۔ برکس کے  ممبران یعنی برازیل، روس، بھارت اور چین کا جی ڈی پی ،  جی 7 یعنی  کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی ، جاپان،برطانیہ اور امریکا کے مجموعی جی ڈی پی  سے بڑھ جائے گا۔
2028: سائنس دان ناپید انواع کو دوبارہ  پیدا کرنے کے قابل جائیں گے۔
2029: عالمی آبادی    میں  اضافہ خطرناک حد کو چھو لے گا ۔