روس کا سب سے زیادہ طاقتور بچہ 11 سال کی عمر میں 100 کلوگرام وزن اٹھا سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 1 جنوری 2020 23:38

روس کا سب سے زیادہ طاقتور بچہ 11 سال کی عمر میں 100 کلوگرام وزن اٹھا سکتا ..

عام طور پر 11 سال کی عمر میں بچوں کو سکول، ویڈیو گیمز اور کارٹون دیکھنے سے ہی فرصت نہیں ملتی لیکن روس کاایک 11 سال کا بچہ جم میں ویٹ لفٹنگ کی  تربیت حاصل کرنے اور قومی  ریکارڈ توڑنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
ٹموفے کو 5 سال کی عمر سے ہی ویٹ لفٹنگ کا شوق تھا۔ یورال کے پہاڑی علاقے  کے  گاؤں شائلا سے تعلق رکھنے والے ٹموفے کو  اپنے والد کو ا ویٹ لفٹنگ کرتے دیکھ کر شوق ہوا۔


اپنے بیٹے کی دلچسپی دیکھ کر بچے کے باپ   ارسینے کلیواکن نے اس کی تربیت بھی شروع کر دی۔ اپنی بیوی کے احتجاج کے باوجود ارسینے نے اپنے بیٹے کو ویٹ لفٹنگ کی تربیت دی۔ ٹموفے نے 6 سال کی عمر میں مقامی مقابلوں میں ڈیڈ لفٹنگ مقابلے  میں 55 کلوگرام  کا وزن اٹھا لیا۔اس کے بعد انہوں نے سخت محنت شروع کر دی۔

(جاری ہے)

اب 11 سال کی عمر میں وہ اپنی عمر کی کیٹیگری میں 105 کلوگرام وزن اٹھانے کا قومی ریکارڈ بنانے کی کوششوں میں ہیں۔


اس سال ایشین کپ میں ٹموفے نے 100 کلوگرام وزن اٹھایا تھا۔ اُن کی عمر اور اپنے خود کے 38 کلوگرام وزن  ہونے کی وجہ سے یہ کافی متاثر کن ہے۔
تربیت حاصل کرتے ہوئے  ٹموفے کئی بار ٹریکٹر ک ٹائروں کو اٹھاتے  اور پلٹاتے ہیں۔ وہ بڑے ٹریکٹروں اور کاروں کو بھی بیلٹ سے کھینچتے ہیں۔
ٹموفے کی ماں اورڈاکٹر پریشان ہیں کہ سخت محنت کی وجہ سے اُن کی صحت خراب ہو سکتی ہے۔

زیادہ وزن اٹھانے سے ٹموفے کی ریڑھ کی ہڈی اور کہنیوں پر اثر پڑے گا لیکن ارسینے کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے  کو بہت زیادہ سخت محنت پر مجبور نہیں کرتے۔
ٹموفے آنے والی گرمیوں میں ہونے والی روسی چیمپین شپ میں 105 کلو گرام ڈیڈ لفٹنگ  کا ریکارڈ بنانے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔