نازی سٹائل میں سلام کرنے پر امریکی کیڈٹ نوکری سے برخاست

جمعرات 2 جنوری 2020 15:21

نازی سٹائل میں سلام کرنے پر امریکی کیڈٹ نوکری سے برخاست
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2020ء) امریکہ کی ایک ریاست میں کم از کم 30 کیڈٹس کو اس وقت نکال دیا گیا جب ایک تصویر سامنے آئی جس میں وہ بظاہر نازی سلیوٹ (سلام) کرتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔امریکی ٹی وی کے مطابق تصویر میں دکھایا گیا کہ ویسٹ ورجینیا ڈویڑن آف کوریکشنز اینڈ ری ہیبیلیٹیشن میں کیڈٹس ایک ہیل بِئرڈ کے نشان کے نیچے اس طرح کا سلام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بِئرڈ ان کی کلاس انسٹرکٹر کا نام ہے۔گورنر جم جسٹس نے ایک بیان میں بتایا کہ جیسا کہ میں نے شروع سے کہا ہے کہ میں بیسک ٹریننگ کلاس 18 کی اس تصویر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔میری نگرانی میں حکومت کی کسی ایجنسی میں اس طرح کا رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس تصویر میں موجود کیڈس کے علاوہ دو دیگر افراد کو بھی پہلے ہی نکال دیا گیا تھا جن میں سے ایک ٹرینر اور ایک کیڈٹ تھا۔

متعلقہ عنوان :