ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹِپ چیلنج۔ 3 لاکھ 12 ہزار روپے کی ٹپ نے ویٹریس کو حیران کر دیا
امین اکبر
جمعہ 3 جنوری 2020
23:58
انٹرنیٹ پر تازہ ترین چیلنج میں حصہ لینا عام افراد کے بس کی بات نہیں۔
2020 ٹپ چیلنج میں لوگ ریسٹورنٹس میں کھانا کھانے کےبعد نئے سال کی مناسبت سے ویٹروں کو 2020 ڈالر ٹپ دیتے ہیں۔(جاری ہے)
اس چیلنج کے سامنے آنے کے بعد بہت سی متاثر کن کہانیاں بھی سامنے آئیں ہیں۔ ظاہر ہے ، یہ اتنی بڑی ٹپ ہے، جس سے ویٹروں کے کئی مسائل ختم ہو جاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک کہانی اس وقت سامنے آئی جب 2019 کے آخری دنوں میں امریکی گلوکار اور ادا کار ڈونی واہلبرگ نے الینوائے کے ایک ریسٹورنٹ میں 23 ڈالر کے بل کے ساتھ ویٹریس کے لیے 2020 ڈالر(تقریبا 3 لاکھ 12 ہزار روپے) کی بھاری ٹپ چھوڑی۔
ڈونی واہلبرگ کی بیوی جینی میکارتھی نے اس ٹپ کی رسید کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے، جہاں سے یہ انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ٹوئٹر پر 2020 ٹپ چیلنج کے حوالے سے بہت سی متاثر کن پوسٹیں شیئر ہو رہی ہیں۔
2020 ٹپ چیلنج 2018 میں مقبول ہونے والے ٹپ چیلنج ”ٹپ دی بل“ جیسا ہی ہے لیکن اس سے کافی مہنگا ہے۔ٹپ دی بل چیلنج میں لوگ بل کی رقم جتنی رقم ویٹر کو ٹپ میں دیتے تھے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی ایئرپورٹ پر لاوارث سوٹ کیس کھولنے پر عملے کے ہوش اڑ گئے
-
2 افراد کا ڈائنوسار لباس میں اجتماع، گنیز ریکارڈ بنا دیا
-
ایئر کینیڈا طیارہ حادثہ، جہاز سے سیٹ سمیت 330 فٹ دور جا گرنے والی فضائی میزبان معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی، پائلٹ ہلاک
-
راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم نے جوان لڑکی سے شادی کرلی
-
پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے
-
محبت میں دیوانی لڑکی نے عاشق کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا
-
740 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائوں میں خطرناک فوٹوگرافی
-
کنوارے نہیں بلکہ شادی شدہ افراد زیادہ خوش رہتے ہیں، نئی تحقیق میں دعویٰ
-
عرب امارات میں100 ملین درہم کی لاٹری جیتنے والا خوش نصیب بھارتی شہری نکلا
-
جنوبی کوریا، خاتون نے کاکروچ کو مارنے کی کوشش میں عمارت کو آگ لگا دی
-
وائٹ ہاؤس میں 400 سال پرانے آئینے سے کیمرہ ٹکرانے پر ٹرمپ نے صحافی کو جھاڑ پلادی
-
’مینوں سُتی نوں جگا کے آپ سون لگا ایں، کی ظُلم کمون لگا ایں‘ گانا سننے پر مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.