فلاحی ریاست کی جانب ایک اور قدم، گوجرانوالہ میں دو لنگر خانے کھولنے کا فیصلہ

وزیر اعظم احساس پروگرام کے تحت نچلے اور نادار طبقے کو اٹھانا چاہتے ہیں، ان کا وژن ایک فلاحی ریاست پر مشتمل ہے، ڈاکٹر ظفرمرزا

ہفتہ 4 جنوری 2020 13:46

فلاحی ریاست کی جانب ایک اور قدم، گوجرانوالہ میں دو لنگر خانے کھولنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2020ء) حکومت نے فلاحی ریاست کی جانب ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے گوجرانوالہ میں بھی دو لنگر خانے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے گوجرانوالہ میں بھی 2 لنگر خانے کھولنے کا فیصلہ کر لیا، اس سلسلے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے گوجرانوالہ لاری اڈہ پر پناہ گاہ بنانے کے حوالے سے دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ظفر مرزا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا خواب ہے کہ پاکستان میں کوئی نادار اور غریب بھوکا نہ سوئے، اس لیے گوجرانوالہ میں بھی 2 لنگر خانے کھولے جا رہے ہیں، فروری تک یہ لنگر خانے قائم کر دیے جائیں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم احساس پروگرام کے تحت نچلے اور نادار طبقے کو اٹھانا چاہتے ہیں، ان کا وڑن ایک فلاحی ریاست پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :