عارف والا، پرائیویٹ ہسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے کاشتکار کا دو سالہ بیٹا جاںبحق

ہفتہ 4 جنوری 2020 17:12

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2020ء) پرائیویٹ ہسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے کاشتکار کا 2سالہ بیٹا جاںبحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 115/EBکے کاشتکار محمدعمران کے بیٹے محمداحمد کو طبی امدادکیلئے پرائیویٹ ہسپتال میںلایا گیا جہاں پر ڈاکٹر جہانگیر نے ہرنیوں کا آپریشن کیا جس کے کچھ لمحوں کے بعد محمد احمد تشویشویشناک حالت میںہسپتال میں زندگی کی بازی ہارگیا، ڈاکٹر جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ ورثاء نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر کے خلاف شدید الفاظ میںنعرے بازی کی۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ ڈی ڈی ہیلتھ آفیسر رائو شمشیر علی خان نے کہا ہے کہ واقعہ کے متعلق محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :