شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا،غلام مرتضی بلوچ

پاکستان پیپلز پارٹی کی جڑیں ملک بھر میں مضبوط ہیں ،لندن میں بانی پی پی کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب

پیر 6 جنوری 2020 17:05

شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا،غلام ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2020ء) صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں و خصوصی ترقی غلام مرتضی بلوچ نے کہا ہے کہ عالمی دبائو کے باوجود شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بناکر اس کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا اور آج ہم دشمن کی آنکھ میں آنکھ کر بات کرسکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے پیر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کی جانب سے لندن میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 92ویں سالگرہ تقریب کے موقع پر کیک کاٹتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر غلام مرتضیٰ بلوچ نے برطانیہ کے پارٹی رہنمائوں کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا۔سالگرہ تقریب میں پ]یپلزپارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری، صدر پیپلز لیبر بیورو لندن حفیظ بلوچ،میاں افضل خالد، ظاھر حسین ڈار،میاں سلیم،راجہ افتخار، عارف مغل، سمیعہ علی،امبر حسین، وحید اقبال، خواجہ معین الدین، اسد نواز سمیت دیگر رہنماوکارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔صوبائی وزیر غلام مرتضی بلوچ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بدولت پاکستان ائٹمی طاقت بنا اور انہوں نے ملک کو متقفہ آئین دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جڑیں ملک بھر میں مضبوط ہیں اور ملک کے کروڑوں عوام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیں۔