حکومت ایران امریکہ کشیدگی کی صورتحال سے بخوبی آگاہ ہے اور اس پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور سینیٹر اعظم سواتی کا ایوان بالا میں اظہار خیال

پیر 6 جنوری 2020 18:39

حکومت ایران امریکہ کشیدگی کی صورتحال سے بخوبی آگاہ ہے اور اس پر مکمل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2020ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ حکومت ایران امریکہ کشیدگی کی صورتحال سے بخوبی آگاہ ہے اور اس پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران امریکہ کشیدگی کے حوالے سے صورتحال مسلسل تبدیل ہو رہی ہے۔ سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود دو ٹوک اور واضح انداز میں ایوان کو اس صورتحال سے آگاہ کر چکے ہیں، تمام متعلقہ فریقوں سے رابطے میں ہیں، حکومت کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہے، صورتحال کے مطابق حکمت عملی بنا رہے ہیں۔