شاہ محمود قریشی نے کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کی اصل وجہ بتا دی

پاکستان کو کچھ دوستوں کو قائل کرنے کے لیے وقت درکار تھا، انکا خدشہ تھا کہ او آئی سی سے متبادل بلاک بنایا جا سکتا ہے، پاکستان نے مسلم امہ کو تقسیم ہونے سے بچانے کے لیے یہ فیصلہ کیا: پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

Usama Ch اسامہ چوہدری پیر 6 جنوری 2020 20:38

شاہ محمود قریشی نے کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کی اصل وجہ بتا دی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 6 جنوری 2020) : شاہ محمود قریشی نے کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کی اصل وجہ بتا دی۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کچھ دوستوں کو قائل کرنے کے لیے وقت درکار تھا، انکا خدشہ تھا کہ او آئی سی سے متبادل بلاک بنایا جا سکتا ہے، پاکستان نے مسلم امہ کو تقسیم ہونے سے بچانے کے لیے یہ فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کا قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کہ مہاتیر محمد نے تین چار اسلامی ممالک سے مل کر کام کرنے کا تذکرہ کیا، پاکستان کو کچھ دوستوں کو قائل کرنے کے لیے وقت درکار تھا، انکا خدشہ تھا کہ او آئی سی سے متبادل بلاک بنایا جا سکتا ہے، پاکستان نے مسلم امہ کو تقسیم ہونے سے بچانے کے لیے یہ فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا ہے کہ مسلم امہ کے تقسیم ہونے کا خدشہ تھا، مہاتیر محمد اور پاکستان کی سوچ بلکل بھی ایسی نہیں تھی۔ انھوں نے کہا کہ ملائشیا میں ہونے والی کانفرنس نئی تجویر نہیں تھی، مہاتیر محمد اس حوالے سے کئی غیر رسمی گفتگو کر چکے تھے۔ انکا مزید کہنا ہے کہ دن دیھاڑے ایوان میں کالا چشمہ پہن کر بیٹھ جائیں تو کیا کریں، بہت سے لوگوں نے باہر کی بولیاں بولنا شروع کر دی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سینئر صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ امریکہ نے سعودی ولی عہد کو ٹیلیفون کیا کہ قطر، ایران، ترکی ملائشیا کا ایک بلاک بن رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمارے قرضے ادا کر رہا ہے ، اس وجہ سے ہم کوالالمپور سمٹ میں نہیں جا سکتے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے سینئر صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ امریکہ نے سعودی ولی عہد شاہ سلمان کو ٹیلیفون کیا اور کہا کہ قطر، ایران، ترکی ملائشیا کا بلاک بن رہا ہے۔

تمام ممالک کے صدریا وزیراعظم ایک ساتھ موجود ہیں۔ سعودیہ عرب ہمارے قرضے ادا کر رہا ہے ، اس وجہ سے ہم کوالالمپور سمٹ میں نہیں جا سکتے۔ انھوں نے کہا کہ سعودیہ عرب نے سٹیٹ بنک آف پاکستان میں رقم جمع کروای ہےاور ہمیں اس وجہ سے اس کی اطاعت کرنی پڑتی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ہم فقیر ملک کی حثییت رکھتے ہیں، ہم وہ ملک ہیں جو کہ اپنے قرض پر سود بھی ادا نہیں کر سکتا۔